You Were Born Rich / آپ پیدائشی امیر ہیں

  • Sale
  • Rs.585.00
  • Regular price Rs.600.00


آپ پیدائشی امیر ہیں

Aap pedayshi Ameer Hain

اس کتاب کی سب سے زیادہ قابلِ قدر خصوصیت یہ ہے کہ آپ اس میں پیش کیے گئے نتائج کا اطلاق اپنی زندگی پر فوراً ہی کرسکتے ہیں۔ اس کتاب کے مصنف کہتے ہیں آپ جو کچھ بھی چاہتے ہیں، مجھے بتائیں ۔ میں آپ کو سمجھائوں گا کہ اسے کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ یہ کتاب صرف چھ منٹ روزانہ توجہ سے پڑھیں تو میں یقین دلاتا ہوں آپ عظیم خوش حالی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہر تصور، مہارت، طریقہ اور ذہانت پالیں گے۔آپ حیران کن قوت سے آگاہ ہونے والے ہیں۔ یہ آپ کے دماغ میں بہے گی۔ یہ آپ کے محسوس کرنے کا انداز بدل دے گی۔ یہ آپ کے کام کرنے کا انداز بدل دے گی۔ یہ زندگی کے متعلق آپ کا تصور مکمل طور پر تبدیل کر دے گی۔ بوب پروکٹر نے ایک عظیم الشان کارنامہ انجام دیتے ہوئے اس کتاب کے ابواب شروع سے آخر تک ایک ایسے نقشے کی طرح ترتیب دیے ہیں جسے پڑھنا آسان ہے اور جو آپ کی راہ نمائی کرتے ہوئے بتائے گا کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں اور آپ نے اپنی منتخب کی ہوئی منزل تک کس طرح پہنچنا ہے۔
آپ اس کتاب سے کیسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں:
آپ کچھ بھی حاصل کرنا چاہتے ہوں، یہ کتاب آپ کو اپنے مقاصد و اہداف کے حصول میں مدد دے گی۔ بوب پروکٹر نے اسے پچیس سال کی تحقیق کے بعد لکھا ہے۔ آپ اس کتاب کے ذریعے درج ِذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:
٭آپ اس کتاب کی مدد سے یہ سیکھ سکتے ہیں کہ اپنی موجودہ حالت اور سماجی و معاشی حیثیت بدل کر وہ سماجی و معاشی حیثیت کس طرح حاصل کر سکتے ہیں، جس کے خواب آپ طویل عرصے سے دیکھ رہے ہیں ۔
٭آپ اس کتاب سے یہ سیکھ سکتے ہیں کہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اپنے جسم ، ذہن اور روح کو کس طرح ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔
٭ اس کتاب کی مدد سے آپ اپنے اہداف و مقاصد کا تعین کرنے کا واحد طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
٭ آپ اس کتاب کی مدد سے یہ سیکھ سکتے ہیں کہ کائنات کے قوانین کے خلاف کام کرنے کی بجائے ان کے تحت کام کر کے اپنے اہداف و مقاصد ممکنہ حد تک آسان ترین طریقے سے کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔
٭اس کتاب کی مدد سے آپ یہ سیکھ سکتے ہیں کہ آپ اپنے اہداف و مقاصد پر کس طرح مکمل طور پر قائم رہ سکتے ہیں ( نہ تو آپ کو ہر نئے سال کے موقع پر نئے عزم اور عہد کرنے کی ضرورت رہتی ہے اور نہ ہی نئے اہداف و مقاصد کا تعین کرنا ضروری رہتا ہے )۔
٭اس کتاب کی مدد سے آپ اپنے اہداف و مقاصد حاصل کرنے کا سادہ سا منصوبہ تیار کر سکتے ہیں جس پر روزانہ عمل کر کے آپ اپنے اہداف و مقاصد یقینی طور پر حاصل کرلیں گے ۔ جب آپ یہ زندگی بدل دینے والی کتاب مکمل پڑھ لیں گے تب آپ یہ بات پوری طرح جان چکے ہوں گے کہ آپ کی زندگی میں مثبت نتائج پیدا کرنے کے لیے آپ کے وجود کا ہر حصہ کس طرح کام کرتا ہے۔ آپ یہ بھی جان چکے ہوں گے کہ آپ اپنی زندگی کے جس شعبے کو پوری طرح تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، اس کا طریقہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ’’اہداف و مقاصد حاصل کرنے والا ‘‘ (goal achiever) بھی بن چکے ہوں گے۔ اس کتاب ’’یو ور بورن رِچ‘‘(You were Born Rich )میں بوب پروکٹر نے ایک بار پھر یہی کام انجام دیا ہے۔ اس بار وہ آپ کو اس حیران کر دینے والی دریافت تک مرحلہ وار لے کر جارہے ہیں ۔کام یابی ہمیشہ کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جس تک آپ کو ’’ پہنچنا ‘ ہو بلکہ آپ اس تک ’’پہنچے ہوئے ‘‘ ہیں۔ یہ تو صرف پہلے سے موجود ٹکڑے جوڑنے کا کام ہے۔ بوب پروکٹر نے اپنی کتابوں میں انسانی فطرت اور کام یابی کے متعلق نسلوں سے جاری تحقیق اور مطالعے کا نچوڑ پیش کر دیا ہے ۔ بوب پروکٹر کام یابی کی سائنس کوفروغ دینے والے انسان ہیں اور اس نہایت متاثر کرنے والی کتاب میں انہوں نے بڑی فیاضی کے ساتھ کام یابی کی سائنس کے خزانے پیش کر دیے ہیں۔ اس کتاب کا پڑھنا آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
٭سائنس اور نفسیات نے آپ کی زندگی میں آپ کو حاصل ہونے والے نتائج کی بنیادی وجہ کو نظر انداز کر دیا ہے ، جو آپ کی وہ چھپی ہوئی ذہنی تصویرہے جسے آپ خود اپنے ذہن میں بناتے ہیں ۔ یہ ذہنی تصویر اس طرح سے کام کرتی ہے جس طرح آپ کے گھر کے ائیر کنڈیشنرکا ٹھنڈک کم یا زیادہ کرنے والا آلہ کام کرتاہے ۔جب آپ اپنی ذہنی تصویر بنا لیتے ہیں تب آپ کی زندگی اس تصویر کو ٹھوس مادّی روپ دینے کے لیے کام کرنے لگتی ہے۔
بوب پروکٹر نے اس کتاب میں آپ کو بہت سادہ الفاظ میں بتایا ہے کہ آپ کس طرح اپنی ذہنی تصویر بنا کر زیادہ سے زیادہ کام یابی حاصل کر سکتے ہیں۔ بوب پروکٹرنے اس کتاب میں آپ کو اس راز سے آگاہ کیا ہے کہ آپ کام یابی کا واحد اصول سیکھ کر اپنے خوابوں کی زندگی کی طرف کس طرح سفر کرسکتے ہیں ، وہ اصول یہ ہے : آپ اپنی زندگی میں سے ہر مسابقت کا خاتمہ کر کے تخلیقی انداز سے زندگی کس طرح بسر کر سکتے ہیں
٭جے ابراہام کہتے ہیں : میں نے بوب پروکٹر کے ساتھ کئی کئی گھنٹے مسلسل تبادلۂ خیال کیاہے ۔ انسانی ذہن کا جتنا گہرا علم اور فہم ان کے پاس ہے ، اس نے مجھے مسحور کر دیا۔ بلاشبہ ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا کہ ہم جو بھی کام کرتے ہیں ، اس کی اصل وجہ کیا ہوتی ہے ۔ان کی کتاب پوری توجہ سے پڑھیں ۔اس کتاب میں انہوں نے بے حد سادہ اسلوب اور مؤثر انداز میں یہ بتایا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں بنیادی تبدیلی کس طرح لا سکتے ہیں۔ گر آپ کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کو بنیادی طریقہ بتائے گی۔ اگر آپ فروخت کے پیشے سے وابستہ ہیں تو اس کتاب میں بیان کیے گئے تصورات پر عمل کر کے زیادہ کمیشن کمانے کا اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں ۔‘‘ بوب پروکٹر کی یہ بیسٹ سیلنگ کتاب آپ کو اپنی وہ صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے سادہ ہدایات دیتی ہے، جو آپ کے اندر مقفل ہیں۔ ان ہدایات پر عمل کر کے آپ مالی، جذباتی، طبیعی اور روحانی خوش حالی حاصل کرسکتے ہیں۔ ‘‘
مائیکل بیک وتھ کہتے ہیں :اگر آپ ہمیشہ باقی رہنے والی دولت مندی کے خواہش مند ہیں تو یہ کتاب پڑھیں۔ یہ کتاب آپ کو ’’ امیر ہونے کی سائنس ‘‘ سے روشناس کروائے گی۔ یہ کتاب پڑھنے کے بعد آپ نہ صرف مالی طور پر بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ’’ امیر ‘‘ ہونے کے طریقے سیکھ جائیں گے۔ ایسے ہی ینگ سی شوچاک نے لکھا ہےکہ : اس بے مثال کتاب کے مصنف بوب پروکٹر ’’ گاڈ فادر آف موٹی ویشن ہیں۔وہ کہتے ہیں،آپ کا ذہن ایک ’’ سوئچنگ مشین ہے جس کے ذریعے آپ اپنی زندگی کی موجودہ حالت تبدیل کر کے وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں، جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔