الرحیق المختوم
نبي كريم صلى الله عليہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے جسے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام منعقد سیرت نگارى کے عالمی مقابلہ میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہے۔
الرحیق المختوم (مہر بند اَمرِت) سیرت کے موضوع پر اردو زبان میں مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی کتاب ہے۔ انگریزی میں ترجمہ ہے (The Sealed Nectar). مصنف جناب مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کی لکھی کتاب الرحیق المختوم نے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، رابطہء اسلامی مکہ کی طرف سے منعقدہ مُقابلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، میں پہلا انعام حاصل کیا۔ یہ مُقابلہ 1979 میں ہونے والی پہلی اسلامی کانفرنس کے موقع پر منعقد کرایا گیا تھا اس مُقابلے میں تقریبا” 10000 سے زیادہ مضامین لکھے گے تھے۔ اس کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف مراحل کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بڑے پیمانے پر پبلشنگ اور پرنٹنگ کے لے، قرآن پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ریاض سعودی عربیہ کے حوالے کی گئی اس ادارے نے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1980 میں شائع کیا۔ اس کتاب کا دنیا کی ہر بڑی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔