The Silent Patient / خاموشی

  • Sale
  • Rs.1,100.00
  • Regular price Rs.1,200.00


کتاب (ناول) : خاموشی (The Silent Patient)

مصنف : الیکس مائیکلیڈیز

مترجم : قربان چنا

قربان چنا کی جداگانہ صلاحیت یہ بھی ہے کہ اس نے 77 غیر ملکی فلموں کا سندھی سبٹائیٹل کی صورت میں ترجمہ کیا ہے، اور یہ وہ کام ہے جو ابھی تک کوئی اور نہیں کرسکا ہے۔ اس کی سلیکشن-خواہ وہ فلم کی صورت میں ہو یا کسی ناول کی صورت میں-کمال کی ہے۔ باوجود اس کے کہ پاکستان کے چاروں صوبے بڑی تیزی کے ساتھ غیر ملکی ادب پر اردو میں کام کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی کچھ ماسٹر پیسز ہیں جو ابھی باقی رہتے ہیں، جن میں سے کچھ وہ حتی الامکان اردو ادب کی جھولی میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے آسان اور عام فہم اردو ترجمے سے مجھے (Letters from Quaid-i-Azam 1937-47) کتاب کی سادہ انگریزی یاد آتی ہے۔ ماڈرن دور ہے، سب کے پاس وقت کی قلت ہے، لہذا لکھائی یا ترجمہ ہونا بھی آسان چاہئے تاکہ پڑھنے والا اسے سہولیت اور روانی کے ساتھ پڑھ سکے۔ اس سے نئے پڑھنے والوں کی تعداد بھی یقیناً بڑھ سکتی ہے۔
قربان چنا کا یہ دوسرا اردو ترجمہ ہے۔ اس کا پہلا اردو ترجمہ رویندر سنگھ کے مشہور ناول I Too Had A Love Story کا ”میری ادھوری پریم کہانی“ کے نام سے حال ہی میں سٹی بک پوائنٹ کراچی سےشائع ہوا ہے۔اس نے سات ناول سندھی میں بھی ترجمہ کئے ہیں۔ جہاں تک اس ناول The Silent Patient کا سوال ہے تو یہ وہ ناول ہے جس کے اگر سوشل میڈیا پر تبصرے دیکھے جائیں تو لوگ اس کی تعریفیں کرتے کرتے آپ کو پاگل سے محسوس ہونگے۔ یہ ناول 2019 سے اب تک کتابی دنیا میں بحیثیت ”سائکولاجیکل تھرلر“ راج کررہاہے ، اور ہر ایک قاری اس کے نام سے بخوبی واقف ہے۔ اس ناول کا اردو ترجمہ ویسے ہونا تو 2020 میں ہی چاہئے تھا ،لیکن بہرحال یہ ناول بالآخر اردو ادب کے ترجمے کی زینت بنا، اور مجھے بہت ہی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہ میرے پیارے دوست کی بدولت ”خاموشی“ کے عنوان سے قارئین کے خوبصورت ہاتھوں تک آ پہنچا ہے۔
مبین چنا - دربیلو