The Manto Collection. Includes 6 Volumes. (Click for further details of each book including table of contents)
- Manto Nama (791 pages)
- Manto Rama (960 pages)
- Manto Numa (774 pages)
- Manto Kahanian (703 pages)
- Manto Dramay (824 pages)
- Manto Baqiyat (560 pages)
A Note from Manto Kahaniyan about the Collected works of Saadat Hassan Manto
کلیات منٹو کے سلسلے کا پہلا مجموعہ ”منٹو نامه“ ۱۹۹۰ء میں طبع ہوا اور اس جلد میں پھندنے، یزید،چغد، ٹھنڈا گوشت، سرکنڈوں کے پیچھے، لذت سنگ اور بغیر اجازت کو شامل کیا گیا….۱۹۹۰ء میں ہی کلیات منٹو کی دوسری ضخیم جلد: ”منٹو راما“ شائع ہوئی جس میں خالی بوتلیں، خالی ڈبے، سڑک کے کنارے، اوپر نیچے اور درمیان، بر قعے، رتی ماشه : توله، آتش پارے اور منٹو کے افسانے شامل ہیں ۔
۱۹۹۱ء میں کلیات منٹو کی تیسری جلد’’منٹو نما“ میں گنجے فرشتے، لاوڈ سپیکر، تلخ ترش اور شیریں منٹو کے مضامین اور سیاہ حاشےطبع ہوئے ۔ " منٹو کہانیاں“ کلیات منٹو کے اشاعتی منصوبے کی چوتھی جلد ہے۔ اس میں ان کی نمرود کی خدائی، بادشاہت کا خاتمہ، دھواں، انارکلی، شکاری عورتیں، اور افسانے اور ڈرامے (اس کتاب سے صرف افسانے ہی لئے گئے ہیں ) شامل ہیں ۔ منٹو کہانیاں‘‘ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے اس جلد میں منٹو کی بائیس ایسی مطبوعہ کہانیوں کو شائع کیا جارہا ہے جومختلف ادوار میں ادبی رسائل میں تو چھپتی رہیں مگر بوجوہ کسی بھی مطبوعہ کتاب میں اشاعت پذیر نہ ہوسکیں ۔ ان منتشر افسانوں کو رسائل سے جمع کر کے اس جلد کی زینت بنایا گیا ہے۔ اور اس جلد کی ممتاز ترین خوبی یہ ہے کہ اس میں منٹو کے نو غیر مطبوعہ افسانے پہلی مرتبہ قارئین کی نذر کئے جارہے ہیں ۔ جو منٹو صاحب کی بیٹیوں نے مہیا کئے ہیں۔
————————————
اس کے بعد دو اور جلدیں شائع ہوئیں۔ منٹو ڈرامے جس میں منٹو کے ڈرامے شامل ہیں۔ اور منٹو باقیات جن میں مضامین، ترجمے، اور کچھ افسانے شامل ہیں