The Hero / (آپ کے اندر کا ہیرو)

  • Sale
  • Rs.585.00
  • Regular price Rs.600.00


آپ کے اندر کا ہیرو

The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)

1The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)تعارف

The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)

مجھے نہیں معلوم آپ کو زندگی میں کبھی کسی چیلنج کا سامنا ہوا ہے یا نہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں چند ایسے کامیاب ہیروزکی زندگی کے چیلنج اوران کے ردّعمل کو جمع کردیاہے۔ اور یہ کتاب یہ بتاتی ہے۔ کہ اگر آپ کو،کوئی چیلنج درپیش نہ ہو تو آپ کے اندر کا ہیرو کبھی نہیں جاگتا۔وہ سویا رہتا ہے ۔اور آپ یوں ہی اپنی زندگی بِتا دیتے ہیں۔ اس کتاب میں آپ جن لوگوں کو ملنے جا ۔رہے ۔ہیں وہ دنیا کے مختلف خطّوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو آپ کو اپنے تجربات اور اپنی کہانی سے اگاہ کرنے کے لیے یہاں جمع کئے گئے ہیں

تاکہ آپ بھی ہیرو بن سکیں۔ اگرہم اپنے اندر کے ہیرو کو بیدارکرنا اور جگانا چاہتے ہیں۔ تو ہمیں ایسے کرداروں کا مطالعہ کرنا ہوگا جنہوں نے اپنے اندر کے ہیروکو جگایا اور دنیا سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ آپ نے اب تک بہت سی کتابیں پڑھی ہوں گی لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ایک منفرد کتاب ہے اور اسے آپ کو اپنے بیگ میں رکھنا چاہیے۔جہاں آپ کو وقت ملے اسے کھولیے اور پڑھیے۔

ہیرو کو جگانا اپنا مشن بنا لیجئے

یقین جانئے!یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔ جب آپ اپنے ہیرو کوپالیں تو پھر پاکستان کے ہر نوجوان کے ہیرو کو جگانا اپنا مشن بنا لیجئے،جب ہم سب کا ہیرو بیدار ہوگا تو یہ معاشرہ کسی اور طرح کا ہوگا۔
اس کتاب کی مصنفہ کہتی ہیں کہ :

اس کتاب کو تخلیق کرنے کا سفر شروع سے آخر تک لطف سے بھرپور تھا اور میں چاہتی ہوں کہ ان غیر معمولی افراد کی خدمات پر ان کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کروں جنہوں نے اس کتاب کی تخلیق اور اس کتاب کو آپ کے ہاتھوں تک پہنچانے کے حوالے سے خدمات انجام دیں اور اس سارے منصوبے کو ممکن بنایا۔ ’ہیرو‘ کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کرنے والے دنیا بھر سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے تجربات کو بیان کرکے دیگر انسانوں کو متاثر کیا اور ان کے حوصلوں کو بلند کیا۔ میں نے ان لوگوں کے ساتھ کام کرکے ازحد فخر محسوس کیا اور بے حد عزت پائی۔

کتاب ایک کہانی ہے

یہ کتاب ایک کہانی کے بارے میں ہے۔ یہ ایک کہانی ہے جس نے میری زندگی کو تبدیل کیا اور پوری تاریخ انسانی کے دوران اور بہت سے لوگوں کی زندگی کو تبدیل کیا۔ کہانی ابتدا ئے آفرینش سے سنائی جارہی ہے۔ یہ کہانی دنیا کے مختلف کلچرز اور مختلف ممالک میں مختلف صورتوں میں ظاہرہوچکی ہے لیکن اس کا لب لباب اور خلاصہ ہمیشہ ایک ہی ہے۔کہانی ایک ہیرو کے بارے میں ہے جو اس خطہ ء زمین پر ایک پُر خطر اور حیرت انگیز سفر کا بِیڑہ اٹھاتا ہے۔

زمین کا نظارا بہت دلچسپ ہے

سیارہ زمین کا نظارا بہت دلچسپ ہے۔ اس میں بڑے بڑے سمندر، پہاڑ، جنگل، دلکش ساحل، عظیم الشان میدان اور حیرت انگیز جانور اور دیگر بے شمار مخلوقات ہیں. اور اس فطری دنیا کی خوبصورتی کے ساتھ اور بے شمار مزے ہیں .جن سے یہاں پر سکونت پذیر نسل انسانی لطف اندوز ہورہی ہے ۔

لیکن اس کے ساتھ ہی ہیرو کو اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے .کہ زمین پر موجود انسانوں کے لیے زندگی بہت مشکلات سے بھری ہے۔ بچپن سے لڑکپن اور جوانی اورآخر میں بڑھاپے کا زمانہ سب تکلیفوں سے بھرا ہے۔ یہاں پر جسمانی تکلیف ، غربت اور غم ہے .اور آخر میں سب کے لیے موت کی اٹل حقیقت ہے۔
اوریہ وہ دنیا ہے جس میں عظیم خوشیوں اور عظیم کامیابیوں کے مقابلے میں کٹھن مشکلات اور پرصعوبت تکلیفوں کا امکان مساوی ہے. اور جن کا آپ پوری طاقت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ ہی ہیں. جو اس خوشیوں اور غموں سے بھری دنیا میں آنا چاہتے ہیں. اور یہاں پر زندگی کی ان مہمات کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں

اور اس خوبصورت لیکن مشکلات سے بھری دنیا میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ ہی ہیں جو اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ اس دنیا کی کوئی مشکل اتنی بڑی نہیں جو آپ کو اس ہیرو کو دریافت کرنے سے روک سکے جو خود آپ کے اندر چھپا بیٹھا ہے۔  آپ ہی ہیں جو اس مہماتی سفر کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کہانی کے ہیرو آپ ہیں۔

مہماتی سفر

جب آپ ایک ہیرو کے اس مہماتی سفر کا بیڑہ اٹھاتے ہیں تو آپ بغیر ہتھیار اور آلات نہیں رہتے۔ آپ جب پیدا ہوئے تھے تو آپ میں بے شمار طاقتور صلاحیتیں تھیں جو آپ کوآپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گی ۔اور آپ کو اس قابل بنائیں گی کہ آپ اس سفر کے راستے میں آنے والی آزمائشوں، رکاوٹوں اور مشکلات کا مقابلہ کرسکیں۔ لیکن اس سیارہ زمین کی محدود مادی دنیا میں پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کا ذہن اور شعور بھی محدود ہوکر رہ گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی اصل طاقت یاد نہیں رہتی اور آپ اپنے اندر موجود زبردست طاقتوں کو یاد نہیں رکھتے۔

ہیرو کے مہمانی سفر کو مکمل کریں

آپ کو ان کو خود ہی دریافت کرنا ہوگا۔ آپ حتمی طو رپر ہیرو تب ہی بنیں گے۔ جب آپ ایک ہیرو کے مہمانی سفر کو مکمل کریں گے۔ اور اپنے اندر موجود اعلیٰ ترین انسانی خوبیوں کو جگائیں گے۔ اور اس کے بعد ایک نیا نصب العین آپ کے دل پر غالب آجائے گا…… کہ آپ ان لوگوں کی مدد کریں جو اپنے ہیرو کے سفر کا آغاز کررہے ہیں. اور اس کے لیے ان کو تمام تجربات سے آگاہ کریں .جن کو آپ نے اپنے سفر کے دوران دریافت کیا۔
آپ یہاں پر جن لوگوں سے ملنے جارہے ہیں ، انہوں نے پہلے ہی اپنے ہیرو کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ یہ لوگ دنیا بھر سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے تجربات اور اپنی کہانی سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے یہاں پر جمع کیے جارہے ہیں تاکہ آپ کو بھی آپ کے ہیرو کا سفر شروع کرنے میں مدد دے سکیں۔

کچھ مصنفہ کے بارے میں

رہونڈا بائرن ایک آسٹریلین نژاد امریکی خاتون ہے ، جس نے اپنے سفر کا آغازدو ہزار سات میں ’’دی سیکرٹ ‘‘نامی فلم سے کیا تھا ، جسے دنیا بھر سیںکروڑں لوگوں نے پسند کیا تھا ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے اسی ’’دی سیکرٹ ‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی. جسے مذکورہ فلم سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے بیسٹ سیلر کتاب کا درجہ دیا گیا۔ جس کی بعد ازاں 47 زبانوں میں ترجمہ ہوکر دو کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ واضح رہے ۔

کہ اس کتاب نے نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں تقریباً چار سال تک اپنی جگہ بنائے رکھی۔ علاوہ ازیں یو ایس اے ٹوڈے نے اس کتاب کو گزشتہ پندرہ سالوں میں شائع ہونے والی بیس سرِفہرست کتابوں میں شامل کیا ہے ۔ بعد ازاں 2010 ء میں رہونڈا بائرن نے ’’The Power‘‘کے نام سے ایک اور زبردست کتاب لکھی .اور اس کتاب کو بھی نیو یارک ٹائمز کی طرف سے بیسٹ سیلر کتاب کا اعزاز حاصل ہوا۔

کتاب کے بھی 43 زبانوں میں تراجم ہوکر ایک کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ اس کتاب کے بعد رہونڈا بائر ن نے2012 ء میں ’’The Magic‘‘ کے نام سے یہ تیسری کتاب لکھی ہے جس کا ترجمہ ’’شکر گزاری کا جادو‘‘کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے The Hero کے نام سے کتاب لکھی. جس نے بے پناہی مقبولیت حاصل کی The Hero سمیت رہونڈابائرن کی پہلی دو کتابوں کے تراجم بھی ’’کامیابی کا عظیم راز‘‘ اور ’’سب کچھ ممکن ہے‘‘ کے نام سے ’’دارالشعور‘‘ شائع کر چکا ہے۔

The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)

book title of The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)

book title of The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)