Tareekh e Islam

  • Sale
  • Rs.1,395.00
  • Regular price Rs.1,480.00


تاریخِ اسلام

  • دورِ رسالت مآب ﷺ سے قیامِ پاکستان کے بعد تک کے تاریخی حالات پر مشتمل ایک جامع دستاویز
  • زیرنظر کتاب ”تاریخ ِاسلام“ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے جو دورِ رسالت مآب ﷺ سے شروع ہو کر قیامِ پاکستان تک کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کے ورق ورق میں موجود نایاب معلومات ، قاری کو کتاب نہ چھوڑنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ مرتضیٰ احمد خان میکش نے ایک استاد کی حیثیت سے ساری زندگی جو کارہائے نمایاں انجام دئیے اور اس دوران جو بے شمار کتب ان کے زیرمطالعہ رہیں، اس تمام مطالعے کا نچوڑ انہوں نے اس ایک کتاب کی صورت میں منتقل کرکے مسلمانوں پر ایک بے بدل احسان کیا ہے۔ کس قدر آسانی ہے کہ کوئی بھی شخص جو رسول پاک ﷺ سے زمانے سے قیامِ پاکستان تک بنیادی تاریخی معلومات جاننا چاہے، اسے اس ایک ہی کتاب کی صورت سب کچھ پڑھنے کو مل جائے گا۔ یہ کتاب اردو میں تاریخ ِ اسلام پر اپنی ایک شناخت رکھتی ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر اسلامی کتب کو غیر معیاری کاغذ پر شائع کیا جاتا اور اس کی طباعت بھی غیرمعیاری کی جاتی ہے۔ لیکن جُمہوری پبلیکیشنز نے تاریخ ِ اسلام پر اس بے مثال کتاب کو معیاری کاغذ اور شان دار طباعت کے ساتھ مناسب قیمت کے سبب عام لوگوں تک اس کی رسائی کا اہتمام کیا ہے۔ اس حوالے سے یہ کتاب اردو قارئین کے لیے جُمہوری پبلیکیشنز کی طرف سے ایک تحفے کی حیثیت رکھتی ہے۔

    No. of Pages 712