Tareekh e Gilgit / تاریخ گلگت

  • Sale
  • Rs.530.00
  • Regular price Rs.550.00


پاکستان کے شمالی علاقے سیاحوں کی جنت کہلائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کا علاقہ ان تمام علاقوں میں خاص طور پر مشہور اور قابل دید ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان علاقوں کی تاریخ کو کھنگالا جائے اور تاریخی حقائق کو سامنے لا کر آج کے گلگت بلتستان کے ٹھوس وجود کو تسلیم کیا جائے۔ زیرِنظر کتاب بھی اس ضمن میں ایک کوشش ہے۔ گلگت ایجنسی کے قیام کے عنوان سے یہ پی ایچ ڈی کا ایک نایاب مقالہ ہے، جس پر قیامِ پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان میں ڈگری دی گئی۔کتاب کا آغاز گلگت کے جغرافیے اور ابتدائی تاریخ سے ہوتا ہے۔ آج بھی جو طبقہ یہ سوال اپنے ذہنوں میں رکھتا ہے کہ گلگت ایجنسی کے قیام کی آخر کیا ضرورت تھی؟ اور انگریزوں کے اس علاقے میں دورِ حکومت کے اغراض و مقاصد کیا تھے؟ نیز GILGIT GAME کی اصطلاح کیا ہے؟ اور یہ کہ کیا GAME ختم ہو چکی ہے یا اب بھی اس کے کچھ مہرے گردش میں ہیں؟ اس قسم کے سوالوں میں سے بیشتر کے واضح جوابات اس اردو ترجمے کے ذریعے عوام الناس تک پہنچ پائیں گے۔

No. of Pages 192