تاریخ عصر قدیم
مصنف مولانا عبدالحلیم شرر
تاریخ عصر قدیم اردو زبان میں قدیم دنیا کے بارے میں لکھی جانے والی ابتدائی کتابوں میں سے ایک ہے۔ مولانا نے اس میں بالکل ابتدائی زمانے سے لے کر حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش تک کے حالات بیان کیے ہیں۔ اس کتاب میں ذیادہ تر مشرق وسطٰی اور یورپ کے قدیم دور کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔ ایک خاص کام جسے ہم جدت بھی کہہ سکتے ہیں وہ یہ کہ مولانا نے قبل مسیح کی طرز پر سنین کو قبل محمد ﷺ لکھا ہے۔ یعنی حضرت سرور کائنات ﷺ کی پیدائش سے اتنے سال قبل یوں ہوا۔ مولانا کی اس سوچ میں ایک وسعت تھی۔ ان کا خیال تھا کہ مسلمانوں کو خود صرف اپنے عہد یا اپنے علاقے تک ہی محدود نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کو چاہیے کہ زمان و مکان کی حدود سے خود کو آزاد کرلیں اور اسلام سے قبل کے واقعات کو بھی کسی نہ کسی شکل میں اسلام سے نسبت دیں۔ البتہ عہد قدیم کا خاتمہ انہوں نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش پر ہی کیا ہے۔
کل صفحات 272 مضبوط جلد بندی میں عمدہ صفحات کے ساتھ