تاریخ و اسرار اہرام عالم
پچاس صدیوں سے غزہ میں کھڑے تین عظیم اہرام نوع انسان کو شوق تجسس سے للچا رہے ہیں کہ کوئی انسان تو ہمارا راز پالے مگر نوع انسانی کے بڑے بڑے محقق بھی چکرا کر رہ گئے پھر بھی وقت کو شکست دینے والی ان عمارتوں کا راز نہ جان سکے۔ آج کل کے جدید زمانے میں اہرام مصر کی گھتیاں سلجھانے میں یہ جدید ذرائع ناکام رہے ہیں۔ آج تک کوئی انسان بھی غزہ کے عظیم اہرام سے متعلق وثوق سے نہیں بتا سکا کہ یہ ایک شاہی مقبرہ ہے؟ یا پھر قدیم مصری خزانے کو محفوظ کرنے کی عمارت۔
اردو زبان میں اہرام ہائے عالم پر یہ پہلی تحقیقی کتاب ہے جس میں تاریخ و اسرار اہرام عالم کو مصدقہ طور پر بیان کیا گیا ہے۔