Tareekh Adab Urdu (4 Vol Set) / تاریخ ادب اردو

  • Sale
  • Rs.3,995.00
  • Regular price Rs.5,000.00


تاریخ ادب اردو
مصنف: پروفیسر وہاب اشرفی
یہ چار جلدوں کا مکمل سیٹ ہے
تعارف:
پروفیسر وہاب اشرفی (۲،جون ۱۹۳۶۔۱۵ ،جولائی ۲۰۱۲)اردو ادب کی دنیا میں عہد ساز محقق،افسانہ نگار ،صحافی،استاد اور دانشور کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔اعلیٰ تعلیم سے بہرور اور مشرقی و مغربی تصورات و افکار سے آگاہ وہ بنیادی طور پر دانشور اور اکیڈمیشین تھے۔
پروفیسر وہاب اشرفی نے جب آنکھیں کھو لیں تو اس زمانے میں جدیدیت کا بول بالا تھا ۔یہ وہ زمانہ تھا جب ترقی پسندی کا زور کم ہو نے لگا تھا ۱۹۶۰ سے ۱۹۷۰ کے درمیان ادیبوں کا ایک بڑا حلقہ ترقی پسندی سے علاحدہ ہو کر جدیدیت کے افہام وتفہیم میں مشغول ہو چکا تھا ۔وہاب اشرفی بھی جدیدیت سے قریب ہو کر اس کے امکانات کا مطالعہ کر تے رہے اور جب بیسویں صدی کے اواخر میں پروفیسر گوپی چند نارنگ نے ما بعد جدیدیت کے رجحان سے اردو دنیا کو متعارف کرایا تو وہاب اشرفی نے ایک دیدہ ور نقاد کی طرح ذہنی کشادگی کا ثبو ت پیش کرتے ہوئے اس نئی صورت حال کا سامنا کیا اور ایک کتاب ’’ما بعد جدیدیت۔مضمرات و ممکنات ‘‘ لکھ کر اس کی تعبیر و تشریح میں مشغول ہو گئے۔
ان کی کتاب “تاریخ ادب اردو” کی تین جلدیں(صفحات تقریباً ۲۰۰۰) وہاب صاحب کی حیات میں ہی شائع ہو چکی تھیں لیکن اس کی چوتھی جلد جو کہ ان کی زندگی میں ہی تیار ہو چکی تھی لیکن افسوس کہ ان کے سامنے شائع نہ ہو سکی، اب یہ جلد منظر عام پر آ رہی ہے جو اس وقت آپ کے سامنے مکمل چار جلدیں ہیں۔