Talimo Taleem / تعلیم و تعلیم

  • Sale
  • Rs.550.00
  • Regular price Rs.600.00


تعلیم و تعلم
پرسی وِل رِن ایم۔اے(آکسن)
ترجمہ :توراکینہ قاضی

یہ کتاب جیسا کہ اس کے نام اور اس مضمون سے ظاہر ہے، پہلی تا مڈ ل (ساتویں آٹھویں) جماعت کے طلباء کو تعلیم دینے کے لئے لکھی گئی ہے۔ پہلی تا پانچویں ، ابتدائی جماعتیں ایسی ہوتی ہیں جب طلبا ء ان گھڑ گیلی مٹی کے ڈھیر ہوتے ہیں اور معلم ان کی صورت گری کرتا، انہیں تعلیم و تربیت دیتا ہے۔ ان کے اخلاق و کردار کی تخلیق کرتا ہے۔ اچھے برے سانچے میں ڈھالتا ہے۔ سنوارتا بگاڑتا ہے. انہیں کھڑے ہونے کے لئے مضبوط یا کمزور بنیادیں فراہم کرتا ہے۔ بچے جنہیں کچھ بھی نہیں آتا، جو کسی بھی چیز کا بالکل کوئی علم نہیں رکھتے ۔ جنہوں نے کچھ بھی سیکھ نہیں رکھا ہوتا ، ان کے اخلاق و کردار کی تعمیر کرنا، انہیں لکھنا پڑھنا ہی نہیں بلکہ ادب آداب ، تمیز تہذیب ، اخلاق و کردار سلیقہ سیکھانا ، آئندہ زندگی کی جد و جہد کے قابل بنانا ایسی صبر آزما اور گراں بار زمہ داریاں اور فرائض ہیں ۔ جن سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونا ایک غیر تربیت یافته استاد(untrained) کے بس کی بات نہیں ہوتی معلم کو اس حد تک بھی تربیت یافتہ ہونا چاہیے کہ وہ بچوں کی نفسیات کا علم رکھے، ان کے جذبات کو احساسات کو سمجھے۔ ان کے فطری رحجانات و میلان طبع سے آگاہی رکھتا ہو۔ اس کے بغیر وہ نہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے بطریق احسن نمٹ سکتا ہے نہ حصول مقاصد میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے یہ کتاب ایک بہترین راہنما کتاب ہے جو ایک معلم کو وہ کچھ سیکھاتی ہے جو اسے لازماً سیکھنا چاہیے. اس سلسلے میں ہر تدریسی پہلو پر روشنی ڈالتی ہے اور اس کی تربیت اور راہنمائی کرتی ہے.
 تعلیم کیا ہے، استاد، طالب علم، کلاس روم، تدریسی تدابیر، پڑھنا لکھنا سکھانا، مضمون نگاری، تاریخ، جغرافیہ، حساب، اردو، اور بہت کچھ اس کتاب میں شامل ہے.
ہمارے تعلیمی ادارے
نصاب اور یکساں نظام تعلیم
بھاری بستوں کا علاج
پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے.

صفحات 280