Tafseer Jalalain / تفسیر جلالین

  • Sale
  • Rs.7,500.00
  • Regular price Rs.12,000.00


تفسیر جلالین
یہ تفسیر 10 جلدوں پر مشتمل ہے
اردو ترجمہو تشریح: ابو حمزہ مفتی ظفر جبار چشتی
تفسیرِ جلالین کا مختصر تعارف
تفسیرِ جلالین، قرآنِ مجید کی ایک مختصر شاندار عربی تفسیر ہے، جس کو اصلاً حضرت علامہ جلال الدین محلی (رحمہ اللہ) نے لکھا ہے اور پھر اُس کو حضرت علامہ جلال الدین سیوطی (رحمہ اللہ) نے مکمل کیا ہے۔ پہلے علامہ محلی نے سورۃ الکھف سے سورۃ الناس تک کی تفسیر اور سورۃ الفاتحہ کی بھی تفسیر لکھی تھی، لیکن مقدر کی بات کہ تفسیر کا باقی حصہ مکمل کرنے سے پہلے ہی سن ۸۶۴ ہجری میں اُن کی وفات ہوگئی۔ اُس کے بعد سن ۸۷۰ ہجری میں، اُن ہی کے جلیل القدر شاگرد علامہ سیوطی نے، اپنے عظیم استاد ہی کے نہج پر سورۃ البقرۃ سے سورۃ الاسراء تک کی تفسیر، صرف ۴۰ دن کی مختصر مدت میں لکھ کر اُس کو مکمل کیا۔ استاد اور شاگرد کی اِس مشترکہ علمی کاوش کی مناسبت سے اِس انمول تفسیر کا نام تفسیر الجلالین (دو جلالوں کی تفسیر) سے مشہور ہوا۔