Syeda Hazrat Khadija ul Kobra Razi R.A / سیدہ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنہ

  • Sale
  • Rs.1,050.00
  • Regular price Rs.1,200.00


سیرت سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہ
خاتون اول سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا کی سیرت مطہرہ پر شیخ سید محمد بن علوی المالکی کی کتاب “البشریٰ” فی مناقب السیدہ خدیجہ الکبریٰ” کا اردو ترجمہ
مترجم: پروفیسر مفتی محمد وسیم اکرم القادری (صدر شعبہ اسلامیات سپرئیر کالج)
ضخامت: 656 صفحات
فری ہوم ڈلیوری
*
سیدہ خدیجہ الکبری مکہ کی ایک معزز، مالدار، عالی نسب خاتون جن کا تعلق عرب کے قبیلے قریش سے تھا۔ جو حسن صورت و سیرت کے لحاظ سے "طاہرہ" کے لقب سے مشہور تھیں۔ انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا اور کئی مرتبہ اپنا سامانِ تجارت دے کر بیرون ملک بھیجا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تاجرانہ حکمت، دیانت، صداقت، محنت اور اعلیٰ اخلاق سے اتنی متاثر ہوئیں کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شادی کا پیغام بھجوایا۔ جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بڑوں کے مشورے سے قبول فرمایا۔ اس وقت ان کی عمر چاليس سال تھی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف پچیس سال کے تھے۔ خدیجہ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور پہلی ام المومنین ہونے کی سعادت حاصل کی۔