شکر گزاری کا جادو
Shukar Guzari Ka Jadoo|شکر گزاری کا جادو
تعارف
Shukar Guzari Ka Jadoo|شکر گزاری کا جادو
رہونڈا بائرن ایک کامیاب مصنفہ ہیں ان کی متعدد کتب اب تک منظر عام آ چکی ہیں اور کامیابی کے ریکارڈ قائم کر کی ہیں ان کی یہ کتاب ایک باکل الگ نوعیت کی ہے جس کو انہوں نے قرآن مجید کی ایک آیت سے شروع کیا ہے۔
معروف ٹرینر قاسم علی شاہ کااس کتاب پر تبصرہ
“انسان کو فلاح اور کا میا بی سے دور کر نے والا جا نتا تھا ۔کہ اگر انسان نے اس راز کو پا لیا۔تو وہ انسا نیت کی معراج کو پا لے گا۔ اس لئے وہ ہر نا کام ہو نے والے کو نا شکری کا سبق پڑھا دیتا ہے۔ وہ ازلی دشمن اورنا کا می کا راستہ دکھانے والا شیطان تھا۔ ہر انسان کو وہ شکر گزاری سے دور کر تا آیا ہے۔ لیکن دنیا کے چند انتہائی دا نا افراد جن میں انبیاء ،رسول ، اولیا اور مفکرین شامل ہیں۔یہ ہستیاں اس راز کو جا ن گئیں تھیں ۔کہ اگر کو ئی فلاح چھپی ہے تو وہ شکر گزاری میں ہی چھُپی ہے۔
دانش کا اصول ٹھہرا کہ اگر کو ئی و عدہ کر ے تو وعدہ کر نے والے کا مقام اور مرتبہ ضرور دیکھا جائے۔ کا ئنات کے خزانوں کے مالک کے مقام کو تصور میں لا تے ہوئے ذرا وعدہ تو ملاحظہ فر مائیں……۔’’اگرتم شکر کرو گے،تو میں تمہیں اور نوازوں گا‘‘۔
شکر گزاری
نوازشوں اور رحمتوں کا اصول ہی شکر گزاری میں چھپا ہے۔ مصنف کی پہلی دو کتابیں لا تعداد لوگوں کی زندگی میں انقلاب لا چکی ہیں۔ اور یہ کتابThe Magicشکر گزاری کی قدیم ترین حکمت کو آشکار کرتی ہے۔ بغیر جو تے کے شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس گلہ تھا۔ مگر چند قدم کے بعد ایک ایسا شخض دیکھا ۔جس کے پا ئوں ہی نہیں تھے فوراً شکر ادا کیا۔ استاد محترم جناب واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ کے بقول’’ ہر وہ مقام جہاں آپ لوگ گلہ کرتے ہیں اصل میں وہ مقامِ شکر ہوتا ہے‘‘۔
یہ ہماری پرانی حکمت و دانش ہے۔ جس کو مصنف نے نظر انداز نہیں کیااور ہر مقام پر کس طرح شکر کر نا ہے۔ یہ سکھا یا اور سمجھا یا بھی۔ میرے خیال میں شکر گزاری کی اس سے بہتر گائیڈ بُک’’اور‘‘ پریکٹیکل بک‘‘ موجود نہیں۔ آپ چند دن کی پریکٹس سے اپنی زندگی کے تمام پہلو ؤں میں تبدیلی محسوس کر نے لگیں گے۔ اورآپ کی شکر گزاری کی لہروں کو دوسرے بھی محسوس کرنے لگیں گے۔ اور آپ حقیقی راحت کوپالیں گے۔”
تجربہ
مصنفہ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں ذ: جب میں نے پہلی مرتبہ کتاب لکھنے کی شروعات کی تھیں تب ’’تخلیق‘‘ کا عمل نہایت خوش کن تھا لیکن اس دوران میں بالکل اکیلی تھی…… صرف کائنات تھی اور میں۔ پھر رفتہ رفتہ دائرہ بڑا ہونے لگا اور اس میں زیادہ لوگ آنے لگے۔ ان سب نے اپنی اپنی ہنرمندی و مہارت سے تخلیق کے عمل میں حصہ لیا۔
نتیجتاً یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ جن لوگوں کا تذکرہ نیچے کیا جا رہا ہے وہ تمام لوگ ’’شکر گزاری کا جا دو‘‘ کو آپ تک پہنچانے والے تخلیق کے ہر لمحہ پھیلتے ہوئے دائرے کا حصہ تھے۔
آپ کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں یا آپ کسی بھی مذہب کو نہ مانتے ہوں، انجیل مقدس اور قرآن مجید کے ان الفاظ کا اطلاق آپ پر اور آپ کی زندگی پرہر صورت میں ہوتا ہے۔ ان کتاب میں سائنس اور کائنات کا ایک بنیادی قانون بیان کیا گیا ہے۔ یہ قانون کائناتی قانون ہے۔
کچھ مصنفہ کے بارے میں
رہونڈا بائرن ایک آسٹریلین نژاد امریکی خاتون ہے ، جس نے اپنے سفر کا آغازدو ہزار سات میں ’’دی سیکرٹ ‘‘نامی فلم سے کیا تھا ، جسے دنیا بھر سیںکروڑں لوگوں نے پسند کیا تھا ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے اسی ’’دی سیکرٹ ‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی جسے مذکورہ فلم سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے بیسٹ سیلر کتاب کا درجہ دیا گیا۔ جس کی بعد ازاں 47 زبانوں میں ترجمہ ہوکر دو کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کتاب نے نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں تقریباً چار سال تک اپنی جگہ بنائے رکھی۔
علاوہ ازیں یو ایس اے ٹوڈے نے اس کتاب کو گزشتہ پندرہ سالوں میں شائع ہونے والی بیس سرِفہرست کتابوں میں شامل کیا ہے ۔ بعد ازاں 2010 ء میں رہونڈا بائرن نے ’’The Power‘‘کے نام سے ایک اور زبردست کتاب لکھی اور اس کتاب کو بھی نیو یارک ٹائمز کی طرف سے بیسٹ سیلر کتاب کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کتاب کے بھی 43 زبانوں میں تراجم ہوکر ایک کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ ا
س کتاب کے بعد رہونڈا بائر ن نے2012 ء میں ’’The Magic‘‘ کے نام سے یہ تیسری کتاب لکھی ہے جس کا ترجمہ ’’شکر گزاری کا جادو‘‘کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے The Hero کے نام سے کتاب لکھی جس نے بے پناہی مقبولیت حاصل کی The Hero سمیت رہونڈابائرن کی پہلی دو کتابوں کے تراجم بھی ’’کامیابی کا عظیم راز‘‘ اور ’’سب کچھ ممکن ہے‘‘ کے نام سے ’’دارالشعور‘‘ شائع کر چکا ہے۔