Shaksiyati Maharton Ka Darjae Kamal / شخصی مہارتوں کا درجہ کمال

  • Sale
  • Rs.850.00
  • Regular price Rs.1,000.00


شخصی مہارتوں کا درجہ کمال

رابرٹ گرینی(Robert Greene)

دور جدید کے ایسے مصنف ہیں جنہوں نے ہمیشہ انوکھے اور اچھوتے موضوعات پر قلم اٹھایا اور دنیا کو چونکا دیا۔ ان کا انداز بیان انتہائی مؤثر اور دلچسپ ہے۔  یہ کتاب ان کی ایک اور شاہکار تخلیق

 “Mastery”

سے اخذ کردہ  ترجمہ ہے۔ اس کا موضوع شخصی مہارتوں کا درجہ کمال اور اس کے نتیجہ میں ملنے والی کامیابی ہے۔آج کی دنیا میں کامیابی اور بام عروج حاصل کرنا پہلے کی نسبت بہت سہل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ کئی صدیوں سے اس بارے میں تحقیق و تدوین ہو رہی ہے۔  ماہرین کامیابی مسلسل تحقیق اور تجربات کے بعدان خصوصیات، زاویہ ہائے نگاہ، طرز زندگی اوردیگرمؤثر عوامل کو اس انداز میں مرتب کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ ایک عام آدمی بھی ان کو اپنا کر خاص آدمی بن سکتا ہے۔ رابرٹ گرینی نے ان صلاحیتوں اور خصوصیات کو اس کتاب میں یکجا کر دیا ہے جو کامیابی کے سفر میں آپ کا زاد راہ ہوں گی۔ اس کتاب کو جن عنوانات میں تقسیم کیا گیا ہے وہ کچھ یوں ہیں:

اپنے اندر کی آواز کو دریافت کریں۔ اپنی زندگی کا مقصد پہچانیں۔

حقیقت کے سامنے سر تسلیم کیسے خم کیا جائے۔

اپنے استاد کا سارا علم اپنے اندر کیسے سمویا جائے۔

 لوگوں کو ان کے اصل روپ میں کیسے دیکھا جائے۔

ذہن کی تخلیقی صلاحیت کو بیدار کرنا۔

وجدان اور دانش کا امتزاج بنانا اور صلاحیتوں کا نقطہ عروج پانا۔

بلاشبہ یہ کتاب مندرجہ بالا عنوانات سے مکمل انصاف کرتی ہے اور نئی جہتیں آپ کے سامنے عیاں کرتی ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ اپنی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مغربی انداز فکر اور فلسفہ زندگی کو سمجھ کر بین الاقوامی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

شخصی مہارتوں کا درجہ کمال ۔ کیونکہ درحقیقت  یہ آپ ہیں جو طاقت اور اختیار کا منبع بننے جارہے ہیں۔ آپ ہیں جو پاور سرکل بنیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی شخصیت کو اتنا بڑا اور اتنا برتر کرلیں کہ آپ ہر چیز کا ایک مرکز بن سکیں۔ اسی لئے س کتاب کا نام ہے شخصی مہارتوں کا درجہ کمال۔