Shah e Zareen / شاخِ زرّیں

  • Sale
  • Rs.2,200.00
  • Regular price Rs.2,500.00


شاخِ زرّیں. 
جادو اور مذہب کا ایک مطالعہ.
مصنف سر جیمز جارج فریزر.
ترجمہ سیّد ذاکر اعجاز.
تعارف.
سر جیمز جارج فریزر ایک مشہور صاحب طرز نثر نگار ہیں۔ ان کی نثر بہت اعلیٰ درجے کی ہے۔ شاخ زریں کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں نہ صرف ایک مشہور عالم کی پچاس سال کی محنت کا نچوڑ ہے بلکہ خالص ادبی نقطہ نظر سے اس میں ایک دل لبھا لینے والی چاشنی اور رنگینی ہے۔
شاخ زرّیں کا موجودہ فکر پر جو اثر ہوا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کتاب کو وہی اہمیت حاصل ہے جو ڈارون اور فرائڈ کی تصنیفات کو حاصل ہے۔ ایک نقاد لکھتا ہے: "جب آئندہ نسلیں ہمارے عہد کا جائزہ لیں گی تو سر جیمز فریزر کی تصنیفات کو دیکھتے ہوئے یہ نہ کہہ سکیں گی کہ اس عہد میں دراصل کوئی تخلیقی کام نہیں ہوا"۔ بلا شبہ یہ ایک ایسی تصنیف ہے جو عہد پارینہ کو ایک منظّم اور قابلِ فہم طریقے سے پیش کرتی ہے، جس میں نظریات ایک انسائیکلوپیڈیا کی شکل میں فراہم کئے گئے ہیں۔
آغا عبدالحمید
سابق ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی.
صفحات 816. سائز 6.5/9.75