Shah aur Sultan / شاہ اور سلطان

  • Sale
  • Rs.835.00
  • Regular price Rs.860.00


  • ایرانی - عثمانی جنگ پر ایک ناول
  •  ’’شاہ اور سلطان‘‘ اِسکندر پالا کے ترکی زبان میں لکھے گئے تاریخی ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ تاریخ کے پیرائے میں حُسن و عشق، جنگ و محبت، فتح و شکست، اقتدار و غلامی کی داستان ہے۔ چلدران کے میدانِ جنگ میں ایک دوسرے کے مدمقابل عثمانی سلطان سلیم اور صفوی حکمران شاہ اسماعیل کی داستان، مختلف تہذیبوں کے وارث دو حکمران جو ایک ہی خاتون کے عشق میں مبتلا ہوئے۔ ناول میں حقیقی تاریخی شخصیات و واقعات کے پس منظر میں ایک تخیلاتی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ’’شاہ اور سلطان‘‘ جدید ترکی تاریخی ناول کی اعلیٰ مثال ہے۔
    اِسکندر پالا، ترکی میں اس قدر مقبول ناول نگارہیں کہ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں دی ٹرکش پیٹنٹ انسٹی ٹیوٹ ’’اِسکندر پالا‘‘کو برانڈ نیم کے طور پر رجسٹر کرچکا ہے۔ انہوں نے عثمانی دیوان ادب میں پی ایچ ڈی کی اور ان کے تحریرشدہ ناولوں، افسانوں، ادبی مقالوں اور مضامین کے باعث قارئین دیوان ادب کو ایک نئی روشنی میں دیکھنے کے قابل ہوئے۔ عثمانی ادب پر ان کے سیمینار تواتر سے منعقد ہوتے رہتے ہیں جن سے سامعین کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوتی ہے۔ ان کے آبائی شہر اوشاک میں انہیں عوامی ووٹ سے ’’عوامی شاعر‘‘ کا خطاب عطا کیا گیا۔ ان کے ناولوں پر انہیں متعدد ادبی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ 2013ء میں انہیں ادب کے شعبے میں صدارتی کلچر اینڈ آرٹس گرینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    No. of Pages 288