Sex Life Emotions & Adult Hood / جنسی زندگی ،جذبات اور جوانی

  • Sale
  • Rs.750.00
  • Regular price Rs.800.00


جنسی زندگی ،جذبات اور جوانی

Jinsi Zindagi Jazbaat or Jawani

BOOK Jinsi Zindagi Jazbaat or Jawani

جہاں تک انسان کی جنسی ہوس اور تسکین کا تعلق ہے اس کے لیے نہ کوئی خاص وقت ہے. اور نہ کوئی خاص موسم متعین ہے .جس میں انسان اپنے نفس پر قابو نہیں پا سکتا۔ سوائے مخصوص حالات میں اگر انسان غیر معمولی یا غیر متوازن جنسی خواہشات کا مالک ہو۔ یہ جنس ہی ہے. جو دو مختلف جنس ایک دوسرے کی طرف کشش رکھتا ہے. لیکن یہ کشش اس قدر قوی اور توانا نہیں کہ جسمانی حد بندیوں کو ختم کر دے۔ غرضیکہ ہم وہی انسان ہیں جو اپنی جنسی خواہشات پر بہرحال قابو پا سکتے ہیں .اور دنیا کے اور بہت سے کارہائے نمایاں انجام دے سکتے ہیں. مثلاً مذہب،

حکومت، قوم اور معاشرہ کی خدمات وغیرہ

ہمارا کلچر اور معاشرہ اس بات کا مرہونِ منت ہے .کہ ہمارے اندر صلاحیت نام کی عظیم قوت موجود ہے .جو بہت سارے کارہائے نمایاں ہم سے انجام دلاتی ہے. جن کی سماجی قدریں کافی اہم ہیں۔ ویسے بعض افراد اور طبقہ کے لیے محض جنسی اختلاط خوشیوں اور مسرتوں کا سرچشمہ ہو سکتا ہے. اور اس میں افزائش نسل کا کوئی جزو نہیں بھی ہو سکتا. لیکن تمام لوگوں کو اس سے اتفاق نہیں۔ خاص طور پر کچھ لوگ جو ان امور کو ناقدانہ نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں. اور ان کا جائزہ بے لوث اور ذاتیات سے بلند ہوتا ہے۔
جنسی اختلاط کو دراصل ایک ورزشی مشغلہ تصور نہیں کرنا چاہیے. جو صحت کو قائم رکھ سکتا ہے یا ایک دوا جو انسان کو صحت مند رکھ سکتی ہے. درحقیقت جنسی اختلاط ان تصورات سے بالاتر شئے ہے۔ صحیح جنسی رشتہ کا مطلب ہے کہ جانبین میں پیار و محبت کا جذبہ ہو۔

ایک عورت اور مرد دو الگ الگ ’’صنف‘‘ ہیں

,انہیں یہ تصور کرنا چاہیے کہ ایک عورت اور مرد دو الگ الگ ’’صنف‘‘ ہیں. اور ان دونوں کی یک جائی ہی ان کو مکمل کر سکتی ہے۔ ذات منفرد کو دوسری ذات میں اس طرح ضم کر دینا چاہیے کہ کوئی انفرادیت باقی نہ رہے.اگر ایسا ہوجائے تب ہی ہم اسے زندگی کی صحیح خوشگواری کے نام سے موسوم کریں گے. ایک خاندان کی بنیاد کے لیے شادی ایک لازمی امر ہے ۔ شادی کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پہچانتا ہے۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کی یکجہتی بھی ایک دوسرے کو ہر حال میں مدد پہنچاتی ہے. اور اس سلسلہ میں جو سب سے اہم بات ہے. وہ یہ ہے کہ اس سے نظریہ آبادی اور اس کی رفتار کو تقویت پہنچاتی ہے۔

ہماری جنس کو سماج اور معاشرے کی بہبود میں کتنا بڑا دخل ہے

اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہماری جنس کو سماج اور معاشرے کی بہبود میں کتنا بڑا دخل ہے اور ازدواج کی کیا اہمیت ہے۔ ایک امر مسلمہ ہے کہ آئندہ نسل کے ہم ہی محافظ ہیں اور ہماری ہی نسل آئندہ نسل کو جنم دے گی ہمیں ایک صحتمند ماحول اور انسانی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ موجودہ نسل کا کام کیا ہے اور اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں اس کا احساس اور اس کی سعی انسانی فریضہ ہے اور تب ہی ہم صحتمند ماحول اور منصفانہ طور پر بچوں کی پیدائش میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ہم آئندہ اپنی کتاب میں انہیں موضوعات کو کئی ایک حوالوں سے زیرِ بحث لائیں گے تاکہ ہم جنس کے تمام عملی اور نظری پہلوئوں کو سمجھ سکیں۔
جنس اور سیکس نے ہمیں چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے اگر آپ باپ ہیں تو تب بھی بیٹا اور شوہر ہیں تو تب بھی۔ اس سے چھٹکارا ممکن نہیں تو پھر ہم کیوں نہ اس سے متعلق صحیح اور درست معلومات حاصل کریں اور زندگی کو صحیح سمت سفر کرنا سکھائیں۔ کیونکہ ابھی تک ہمارے ہاں جنس پر گفتگو کرنا اچھا نہیں خیال کیا جاتا اور جو کچھ غلط صحیح معلومات سینہ بسینہ ہم تک پہنچتی ہیں اس پر عمل کرنے پر ہم مجبور ہوتے ہیں۔ حالانکہ جس طرح زندگی کے کسی بھی شعبے میں صحیح نظریات اور درست نقطۂ نظر ہماری علمی اور اخلاقی ضرورت ہے اسی طرح سیکس اور جنس کے معاملات میں بھی ہم صحیح اور درست نظریات کے محتاج ہیں ورنہ ہم بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

جنسی معاملات پر تعلیم کی ایک حد مقرر ہونی چاہیے

اس میں کوئی شک نہیں کہ جنسی معاملات پر تعلیم کی ایک حد مقرر ہونی چاہیے تاکہ یہ معاملات اپنے دائرے سے نکل کر اخلاقی بگاڑ کا سبب نہ بنیں لیکن ان کو شجر ممنوعہ قرار دے کر اس پر گفتگو کی گنجائش ہی نہ چھوڑنا ایک دوسری انتہا ہے جو درست نہیں ہے۔ آج یہ المیہ ہے کہ اس موضوع پر ہماری راہنمائی کہیں بھی نہیں ہوتی ہمارے گھر، ہمارے تعلیمی ادارے، ہمارے مذہبی اور اخلاقی تعلیم کے مراکز سبھی اس موضوع پر خاموش ہیں تو آخر اس ضروری موضوع پر کہاں سے راہنمائی اور معلومات حاصل کی جائیں۔
اس مشکل کے پیش نظر ہم نے ایک بہترین کتاب کا انتخاب کیا کہ اس کو اُردو کا جامہ پہنایا جائے اور اپنے پاکستانی قارئین تک درست معلومات پہنچائی جائیں۔ کیونکہ جنسی معلومات کے درست حصول پر جب ہمارے لیے تمام دروازے بند ہیں تو ایک ہی ذریعہ یعنی کتاب رہ جاتی ہے جو ہماری رہنمائی کر سکتی ہے اور ہم اس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
لہٰذا یہ کتاب آپ کو جنس کے درست حقائق سے آگاہ کرے گی یہ کتاب ایک ماہر ڈاکٹر کی سالہا سال کی تحقیق اور تجربات کا نچوڑ ہے۔ ڈاکٹر موصوف چونکہ مغربی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور مغرب نے جنس اور سیکس پر آزاد تحقیق کے نتیجہ میں بہت سے حقائق تک رسائی حاصل کر لی ہے جس سے استفادہ ہمارے لیے ضروری ہے۔ ہم اس طرح کی کتابوں پر اپنے قارئین کی رائے اور مشورہ کے منتظر رہتے ہیں ۔