یہ کتاب حکیم محمد ادریس لودھیانوی کی تحریر کردہ ہے، جس میں آنحضرت ﷺ کے ارشاد فرمودہ پسندیدہ اور آزمودہ نسخوں کو جدید طبی سائنس کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی اور نبوی طرزِ علاج کی افادیت کو سائنسی دلائل کے ساتھ پیش کرنا اور صحت مند زندگی کے قدرتی طریقے بتانا ہے۔ اس میں خوراک اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے آسان نکتہ جات شامل ہیں جو جسمانی اور روحانی دونوں طرح کی شفا کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے تاکہ لوگ مصنوئی ادویات کے مضر اثرات سے بچ کر نبویؐ طریقوں سے صحت یاب ہو سکیں۔