رموز کبوتر پروری _ رنگین تصاویر سے مزین
یہ کتاب کبوتر پرور برادری کے لئے ہر طرح کے معاملے پر ایک مکمل گائیڈ ہے۔ اس کتاب میں کبوتروں کی بریڈنگ، پرواز کے لئے کبوتروں کی تیاری، ان کی نگہداشت، بیماریوں سے بچائو اور مقابلے کے لئے کبوتروں کو تیار کرنے کا طریقہ کار، کبوتروں کی پرواز کنٹرول کرنے یعنی انہیں بڑھانے اور گھٹانے کے لئے مستند نسخہ جات عام کبوتر پرور افراد کے لئے بہت مخلصی سے تحریر کیے گئے ہیں۔
اس کتاب کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے
پہلا حصہ کبوتروں کی مختلف نسلیں
دوسرا حصہ افزائش نسل یعنی بریڈنگ / جوڑا لگانا
تیسرا حصہ کبوتروں کی مقابلے کے لئے تیاری
چوتھا حصہ بیماریوں سے بچائو اور کبوتروں کی پرواز بڑھانے کے لئے آزمودہ نسخہ جات اور
پانچواں حصہ کبوتر پروری کے قابل اور نامور اساتذہ کے انٹرویوز پر مشتمل ہے
مصنف : نایاب حیدر