راحت القلوب
از قلم : حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رح
مترجم عرفان علی
آپ ﷺ کی حیات طیبہ اور آپ ﷺ کے مسکن کے حالات بہت سے لوگوں نے اپنے اپنے زمانے میں لکھے اور بڑے بڑے علماٗ نے اپنی امکانی کوشش پر قلمیں اٹھائیں لیکن آپ ﷺ کے اوصاف کما حقہ ظاہر کرنا بشری طاقت سے باہر تھا۔ تاہم ایک کتاب جذب القلوب الے دیار المحبوب فارسی زبان میں میری نظر سے گزری۔ نہایت خوب ہے۔ سشے حالات اور پاکیزہ خیالات اس کے اندر موجود ہیں اور کیون نہ ہوں تصنیف بھی تو حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رح کی ہے۔ میں نے اس کا ترجمہ اس لئے کیا ہے کہ اللہ میرا ذریعہ نجات اسی کو بنا دے۔ اب یہ ترجمہ راحت القلوب کے نام سے شائع ہوتا ہے۔
مترجم عرفان علی