Quwat e Iradi Barhaey / قوت ارادی بڑھائیے

  • Sale
  • Rs.485.00
  • Regular price Rs.500.00


قوت ارادی بڑھائیے

Quwat e Iradi Barhaey

صداقت بیانی اور وضاحت تعبیر یہی دو خصوصیات ہیں جنہوں نے اس کتاب کی قدر و قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہی خصوصیت قوتِ نفس اور خوداعتمادی کی بین دلیل ہے‘ اس کتاب میں ان ہی دونوں قوتوں یعنی قوتِ ارادی اور خود اعتمادی کی معقول اور بسیط تشریح محسوس مادی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
اگر آپ مندرجہ ذیل سوال کریں کہ
کیا میں اپنی زندگی کو اپنی قوتِ ارادی کے ذریعے زیادہ خوش حال‘ خوشگوار اور کامیاب بنا سکتا ہوں؟
کیا میں اس قوت کو نشوونما دے کر حادثات ِ زندگانی پر اثر انداز ہو سکتا ہوں؟
میں کس طرح ناکامی، خوف ،کمزوری اور پریشان خیالی سے چھٹکارا پا سکتا ہوں؟
جو لوگ مجھ سے زیادہ قوی اور طاقتور ہیں میں ان پر کس طرح اثر ڈال سکتا ہوں اور ان سے کس طرح اپنی فلاح و بہبود کی امید کر سکتا ہوں؟
میں اپنی ناکامی کے اسباب کیسے معلوم کر سکتا ہوں اور کیا میرے اندر ان اسباب کو زائل کرنے کی طاقت موجود ہے؟
کیا میں اپنی احتیاجات کی کفالت کر سکتا ہوں اور کیونکر میں ذلت و رسوائی پر غلبہ پا سکتا ہوں اور رسوخ و اقتدار کے صفات سے آراستہ ہو سکتا ہوں وہ کون سے وسائل و ذرائع ہیں جن سے کامیاب انسانی زندگی کے لیے جسمانی قوتیں حاصل کی جاسکتی ہیں؟
وہ کون سا وسیلہ ہے جس سے میں دوسروں کی محبت اور ان کی دوستی کا مستحق ہو سکتا ہوں۔ وہ کیا طریقہ ہے جس پر چل کر میں اپنے اشارئہ نفس اور قوتِ ارادی کے ذریعے بنی نوع انسان پر خوشگوار اثر پیدا کر سکتا ہوں؟
میں کس طرح بڑھاپے کے دشوار گزار زمانے کو پیچھے کر سکتا ہوں تا کہ میں اپنی صحت جسمانی کی حفاظت اور اپنی وضع قطع کی دیکھ بھال کر سکوں اور کس طرح میں نفس و جسم پر طاری ہونے والے امراض و آفات سے نجات پا سکتا ہوں؟
یہ کتاب مذکورہ بالا تمام سوالات کا ایسے واضح اور صاف اسلوب میں آپ کو جواب دے گی جس میں نہ کوئی دشواری ہوگی اور نہ کوئی ابہام۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اس کتاب میں بیشتر اہم فائدے اور گراں قدر نصائح و ارشادات شامل کیے گئے ہیں۔ جس انسان کی بھی نظر بعض نفسیاتی مظاہر پر پڑے اور ان کے اسباب و علل کی تہ تک نہ پہنچے تو وہ اس کتاب کے ذریعے بیشتر نفسیاتی آثار و مظاہر کے تجزیہ اور ان کی تحلیل پر قابو اور اکثر نفسیاتی چیستانوں اور معموں کو حل کرنے پر دسترس حاصل کر لے گا۔
اس کتاب میں مصنف نے کامیاب زندگی کی ایک نئی راہ دریافت کی ہے جو نفس انسانی کی اس حیرت انگیز اور کرشمہ ساز قوت کا سراغ لگا کر انسان کو شکست و ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر خود اعتمادی کی درخشاں منزل تک پہنچاتی اورکائنات کی مخفی قوتوں کو بیدار کرنے اور ان کو جلوہ آرا ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ تاکہ انسان زندگی کی کامیاب شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔ مصنف کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ لغو اور بے ہودہ نظریات سے قارئین کا وقت ضائع نہیں کرتا۔ بلکہ براہِ راست اس مقصد و مطلوب کی نشاندہی کرتا ہے۔ جو اس کے پیش نظر ہے۔ چنانچہ وہ قارئین کے روبرو وضاحت سے اس اَمر کی نشاندہی کرتا ہے۔ کہ کون سا کام کیسے، کیوں اورکس وقت کرنا چاہیے۔آج کی تیز تر زندگی میں وقت کی منصوبہ بندی از حد ضروری ہے ۔ ورنہ ہم قیمتی زندگی کو بدنظمی اور بے انتظامی کے ہاتھوں کھو بیٹھیں گے۔ آج یورپ کی ترقی وقت کی منصوبہ بندی ، تقسیم کار اور بہتر تنظیمی صلاحیتوں کی مرہون منت ہے۔ اس لیے وہاں فرد کی ذ ہنی صلاحیتوں کو منظم کرنے کے لٹریچر کی وافر مقدار موجود ہے۔
لیکن ہمارے ہاں ایسی کتابوں کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس غرض سے آج بہت سے ناشر اس طرف متوجہ ہوئے کہ وہ انگریزی سے ایسی کتابوں کو اُردو قارئین کے لیے اُن کی مقامی زبان میں ترجمہ کرکے شائع کریں۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کے کڑی ہے۔ جسے انگریزی سے اُردو میں ترجمہ کیا گیا ہے اورساتھ ہی ضمیمہ کی شکل میں تین ابواب کا اضافہ کیا گیا۔ جن میں شیر محمد اختر اور گارڈن بائرن کے مضامین لیے گئے جو اس موضوع سے متعلق تھے۔ اُمید ہے کہ قارئین کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی اور وہ ہمیں اپنی رائے سے مطلع کریں گے۔