Practical Nursing Guide

  • Sale
  • Rs.850.00
  • Regular price Rs.1,000.00


دانیال پریکٹیکل نرسنگ گائیڈ 
مصنف : ڈاکٹر احمد حسن عسکری 
صفحات : 476
یہ کتاب " پریکٹیکل نرسنگ گائڈ " عملی طور پر طب کے طالب علموں کے لیے ایک بہترین عملی تحفہ ہے۔ اس سے سب سے زیادہ استازہ نرسنگ کی طالبات یا نرسنگ کے شعبہ سے عملی طور پر وابستہ نرسیں کر سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم یا ڈاکٹر، حکیم اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ 
جیسے اس کے نام سے ظاہر ہے اس میں تھیوری کی نہیں پر پریکٹس کی بات کی گئی ہے۔ کسی مریض کی دیکھ بھال، فسٹ ایڈ اور علاج کے دوران پیش انے والے کاموں کو بیان کیا گیا ہے۔
کتاب کا اندازِ بیاں بہت سادہ ہے۔ اس میں پڑھنے والے کو بڑی اصطلاحات میں نہیں الجھایا گیا بلکہ سیدھے سادے الفاظ میں عملی کام بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ وہ اس کو سمجھ کر اس سے عملی استعمال کر سکے۔
اس کتاب کا محور ایک نرس کا کام ہے جو وہ مریض کے ہسپتال میں داخل ہونے سے لے کر اس کے ہسپتال سے فارغ ہونے تک کرتی ہے۔ وہ کام جو وہ خود سرانجام دیتی ہے، اس کو بیان کیا گیا ہے اور وہ کام جو وہ خود نہیں کرتی بلکہ اس سلسلہ میں ڈاکٹر کی معاونت کرتی ہے، ان کو بھی بیان کیا گیا ہے تاکہ اس سے مکمل واقفیت حاصل کر کے وہ ڈاکٹر کی بہتر معاونت کر سکے۔
نرسنگ کے سلسلہ میں بنیادی باتیں جس سے مریض کی دیکھ بھال،اس کا بستر، زخموں کی حفاظت، لیبورٹری ٹیسٹ، اکسیجن تھراپی اور اس طرح بہت سے امور کو بیان کیا گیا ہے۔
امید ہے کہ قاریین اس کتاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور اس کے ذریعے علم حاصل کر کے اس کا عملی استعمال کر کے مریضوں کے امراض کو تکالیف کو کم کر سکیں گے اور وہ بیماریوں کے لیے ایک اچھے مسیحا کا فرض نبھائیں گے۔