ناؤم چومسکی کی پہلی پہچان یہ ہے کہ وہ ماہر لسانیات ہیں۔ انہوں نے 1950ء کی دہائی میں یہ انقلابی نظریہ پیش کیا تھا کہ تمام زبانوں کی بنیاد ایک ہی ہے۔ انہیں بجا طور پر اپنے شعبے کا آئن سٹائن کہا جاتا ہے ۔ تا ہم ناؤم چومسکی کی سیاسیات کے موضوع پر تحریروں نے بھی عالمی توجہ حاصل کی۔ ناؤم چومسکی اس عالمی جدوجہد کے ایک مفکر اورایکٹوسٹ ہیں جو نہ صرف ریاستی دہشت گردی بلکہ اقتصادی دہشت گردی کے بھی مخالف ہیں۔ ناؤم چومسکی ،دنیا بھر میں امریکی خارجہ پالیسی کے نقاد کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ 30 برس سے ان کے خیالات فکر مند عوام کو طاقت کے اصلی چہروں سے متعارف اور خبردار کرتے چلے آئے ہیں کہ لوگوں کو کس طرح فیصلہ سازی اور پالیسی کی تشکیل کے عمل میں سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ ناؤم چومسکی اپنی فکر انگیز اور بصیرت افروز تحریروں سے اس موضوع کو عالمی واقعات کے حوالے سے الم نشرح کر دیتے ہیں۔
ریاستی دہشت گردی ۔ مترجم، عامر اعجاز بٹ
سرکش ریاستیں مترجم، احسن بٹ
ورلڈ آرڈر کی حقیقت مترجم، جمہوری ٹرانسلیشن ٹیم