Network Marketing :Prospecting, Aitrazaat Aur Jawabaat / نیٹ ورک مارکیٹنگ: پراسپیکٹنگ، اعتراضات اور جوابات

  • Sale
  • Rs.850.00
  • Regular price Rs.1,000.00


نیٹ ورک مارکیٹنگ: پراسپیکٹنگ، اعتراضات اور جوابات

اس کتاب کا بنیادی مقصد  آپ کو سیلز اور نیٹ ورک مارکیٹنگ انڈسٹری کے میدان میں اس بلندی تک لے جانا ہے  جس کا عام آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔  سیلز کے میدان میں  بے شمار متوقع اور غیر متوقع رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ ان رکاوٹوں میں دو بڑی رکاوٹیں پراسپیکٹنگ اور اعتراضات کے جوابات دینے میں مہارت کا نہ ہونا ہے۔  اور یہ دونوں  فنون سیلز کے شعبہ میں کامیابی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور انہی بنیادی موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔  یہ کتاب آپ کو پراسپیکٹ سے ملنے ، اسے مدعو  کرنے اور اس کے اعتراضات کے جوابات دینے میں عملی مدد کرے گی۔  یہ کتاب آپ کو نیٹ ورک مارکیٹنگ اور سیلز کے متعدد عملی طریقوں سے روشناس کروائے گی۔  اس کی مدد سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں گرانقدر اضافہ ہو گا اور آپ بت سے نئے اعتراضات کے جوابات خود سے دینے کے قابل ہو جائیں گے۔

اس کتاب میں دئے گئے تمام سکرپٹس  انتہائی محنت اور مہارت سے ملکی و معاشرتی حالات اور ہمارے اکثر کلائینٹس کی نفسیات کو سامنے  رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔  ان کی مدد سے آپ بنیادی تیکنیک کو سمجھ پائیں گے اور کلائنٹ سے اس کی ذہنی سطح کے مطابق بات کر سکیں گے۔