Nairang e Nazr / نیرنگِ نظر

  • Sale
  • Rs.930.00
  • Regular price Rs.980.00


”نیرنگِ نظر“ایک دلچسپ اور کار آمد کتاب ہے۔دو مضامین جو اس کتاب میں شامل ہیں یعنی”گائیکی کا تاریخی ارتقا“اور ”غالب اور موسیقی“،بالترتیب معلوماتی اور دلچسپ ہیں۔اور پھر بارہ مرد اور چھ خواتین گائیک فنکاروں کے بارے تعارفی مضامین جو معلوماتی تو ہیں ہی دلچسپ بھی ہیں۔مشہور گلوکار کے ایل سہگل اور کمال کے ستار نواز پنڈت روی شنکرکے سِواباقی تمام گائیک جو کتاب میں شامل ہیں، وہ مسلمان ہیں ۔یہ بظاہر محض حسن اتفاق ہے یا ایوب اولیاءکی اپنی پسند کا نتیجہ کیوںکہ فنون اور بالخصوص فنِ موسیقی ایک سیکولر عمل ہے اور یہی اس کی وسعت اور مقبولیت کی بنیاد ہے۔ ”نیرنگِ نظر“،پاکستان میں رجعتی خیالات اور تہذیب و تمدن کے بوسیدہ تصورات کی یلغار کے درمیان سر سنگیت کی مُدھ بھری آواز کی ترویج میں مدد گار ہے۔

No. of Pages 400