Mout Ki Tareekh / موت کی تاریخ

  • Sale
  • Rs.550.00
  • Regular price Rs.600.00


THE HISTORY OF DEATH.
موت کی تاریخ
انسان کے سب سے بڑے خوف کا ثقافتی، سائنسی اور نفسیاتی مطالعہ.
تخلیق و ترجمہ: یاسر جواد
موت کو انسان نے ہمیشہ ایک ہی انداز میں نہیں لیا۔ اب عموماً موت کی وجہ معلوم ہوتی ہے، جبکہ پچاس برس پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اسی طرح آرٹ، فلسفہ، ادب، ثقافت وغیرہ میں بھی موت کا مفہوم اور اظہار بدل گیا ہے۔ مگر بنیادی فلسفہ کافی حد تک وہی ہے: کہ گناہ یا جرم ہی موت تک پہنچاتا ہے، یا پھر نیک مقصد کی خاطر موت قبول کرنا احسن ہے۔ ان دونوں تصورات کے ڈانڈے ہمارے ماضی بعید کی داستانوں اور قصوں سے جا ملتے ہیں۔ یہ قصے کسی نہ کسی صورت میں ہمارے شعور اور لاشعور کا حصہ ہیں۔
زیر نظر کتاب کے پہلے حصے میں موت کے مختلف تصورات اور نظریات کا مختصر خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسرے حصہ نفسیاتی تحقیقات اور بحثوں پر مشتمل ہے۔ تیسرے حصے میں ادب اور آرٹ میں موت کی تصویر کشی پر مختصر مضامین شامل ہیں، جبکہ چوتھا حصہ ایک سائنس دان کی موت کے مراحل کی خود نوشتہ کہانی اور موت کے متعلق اہم لوگوں کی آراء پر مبنی ہے۔
یاسر جواد
صفحات 221.
سائز 5.75/8.75