کتاب کا نام: جدید میڈیسن گائیڈ
مصنف: ڈاکٹر سعیدہ
ڈاکٹر عبدالجبار
صفحات: 700
اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اِس کی مطالعہ کے بعد ہی ہو سکتا ہے
دیگر علوم کی طرح علم الا دو یہ بھی جامع علم کا نام ہے ۔ جس طرح ہر نئے دن کے ساتھ دواؤں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اسی طرح کچھ متروک ہو جاتی ہیں اور کچھ قائم رہتی ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوۓ نئی دواؤں کے بارے میں معلومات بہم پہنچانے کے لیے یہ کتاب لکھنے کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ مجھے امید ہے کہ قارئین اس کتاب سے نئی ادویہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے ۔
اس کتاب میں محض ادویہ کے حوالے سے بات نہیں کی گئی بلکہ مختلف امراض کے تحت الگ الگ نظام جسمانی میں کام آنے والی ادویات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے ۔
علاوہ از میں ادویات کی اقسام ، اصلی نام ، افعال، مقدار، ترکیب واستعال ،
منفی افعال ، مضر اثرات ، احتیاط ، رول، مرکبات، پیکینگ اور مدت استعمال کا
گوشوارہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ پھر آیورویدک اور یونانی ادویات کا بھی ذکر اس
میں موجود ہے ۔ اس کتاب کو لکھنے کا اصل مقصد بھی ان تمام معلومات کو قارئین تک با آسانی پہنچاتا ہے