مارشل آرٹس
The Secret Science of Killing
This book is about those martial arts lethal techniques which are not taught in martial arts schools. this book is being used as a training manual in many forces. A best book for practical self defense.
انسانی زندگی میں بعض اوقات ایسے مواقع آتے ہیں جن میں دوسرے پر رحم کھانا اپنے آپ سے دشمنی اور دشمن کو چھوڑ دینا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوتا ہے۔ اس وقت صرف دو صورتیں سامنے ہوتی ہیں ’’مارو یا مر جاؤ‘‘۔ موت سے کسی کو فرار نہیں لیکن موت کو آواز دینا یا مسلط کی گئی موت سے نہ بچنا بھی کوئی عقل مندی نہیں۔ خدا نے انسانی جسم میں ایسے پوشیدہ ہتھیار رکھے ہیں جن کا صحیح استعمال انسانی جسم کو انسانی بم میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ہاتھ، پاؤں، کہنی ایسے ہتھیار ہیں جو کسی بھی شرپسند کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔
جنگ خواہ میدان جنگ میں ہو خواہ کھیل کے میدان میں خواہ گلی میں یا کہیں اور جیتنے کے لیے تیاری اور علم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کتاب میں دی گئی تیکنیکس سے آپ ایسا علم حاصل کریں گے جس کے ذریعے آپ خالی ہاتھوں کسی بھی دشمن پر نہ صرف یہ کہ غالب آ سکیں گے بلکہ اسے خاطر خواہ سبق بھی سکھا سکیں گے۔ لہٰذا یہ موت کا نہیں بلکہ بقا کا فن ہے۔ یہ درست ہے کہ مہذب معاشرے میں کسی دوسرے کی جان لینا انتہائی گھناؤنا اور معیوب فعل تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ ناگزیر بھی ہو جاتا ہے۔ ایسے ناگزیر وقت میں اپنی بقا کا یہ فن دوسرے کی موت کا فن بن جاتا ہے۔ ہر انسان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ بعض اوقات انسان کو اپنی جان بچانے کے لیے دوسرے کی جان لینا پڑتی ہے۔ ہمارا موضوع چونکہ اس وقت اخلاقیات نہیں ہے لہٰذا ہم اس صورت حال سے نبٹنے کے لیے یہ تجویز کریں گے کہ اپنی جان بچانا زیادہ مقدم ہے۔ ہمارا موضوع چونکہ مارشل آرٹس ہے لہٰذا ہم ایسی تیکنیکس کو ڈسکس کریں گے جن کے ذریعے ایک مارشل آرٹسٹ خالی ہاتھوں بھی دشمن کو شکست کا مزہ چکھنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
یاد رکھیے کہ یہ تیکنیکس ٹریننگ سنٹرز میں نہیں سکھلائی جاتیں۔ نام نہاد اخلاقی ضابطے انہیں سکھانے کی اجازت نہیں دیتے۔ یہ تیکنیکس اگر کسی سلجھے ہوئے انسان کے پاس ہوں تو نہایت کارآمد اور پُر امن ہیں؛ بصورت دیگر انتہائی مہلک اور مجرمانہ۔ انسانی زندگی کی قدرو قیمت اپنی جگہ پر، مگر لڑائی کے بعد صحیح یا غلط کا فیصلہ کرنے کے لیے انسان کا زندہ ہونا ضروری ہے اور یہ تیکنیکس آپ کو زندہ رہنے کا فن سکھاتی ہیں؛ خواہ یہ کسی دوسرے کی زندگی کی قیمت پر ہی کیوں نہ ہو۔ یاد رکھیے کہ یہ تیکنیکس انتہائی مہارت، کنٹرول ، ارتکاز توجہ، خود اعتمادی اور سال ہا سال کی ٹریننگ مانگتی ہیں۔
اس کتاب میں وہ تمام ٹیکنیکس ہیں جو عام کراٹے یا مارشل آرٹس کلبوں میں نہیں سکھائی جاتیں یہ وہ ٹیکنیکس ہیں جو آرمی کے کمانڈوز سیکھتے ہیں جو سپیشل سروسز گروپ سیکھتے ہیں جو سپیشل فورسز سیکھتی ہیں۔ یہ وہ تیکنیکس ہیں جو ون ٹو ون کامبٹ میں، ون ٹو ون فائٹ میں آپ کو بتاتی ہیں کہ آپ نے کس طریقے سے کم سے کم وقت میں دوسرے کو ناکارہ کر کے اپنا بچاو کرنا ہے ،ملک و ملت اور دین کا دفاع کرنا ہے۔ اس کتاب میں وہ تمام ٹیکنیکس ہیں جو آپ سے چھپائی جاتی ہیں یہ کتاب نہ صرف عام آدمی کو فائدہ دے گی مگر خاص طور پر وہ لوگ جو تھوڑا بہت مارشل آرٹس کراٹے کک باکسنگ وغیرہ سے واقفیت رکھتے ہیں، کوئی سال چھےمہینے کی ٹریننگ انہوں نے لی ہوئی ہے ان کے لیے یہ کتاب بہت اہم ہے۔ یہ کتاب پڑھنے کے بعد انہیں اندازہ ہو گا کہ اصل مارشل آرٹس کیا ہیں اور وہ اس سے کیسے فائدہ لے سکتے ہیں؟ یہ کتاب آپ سب کے اندر وہ اعتماد وہ یقین پیدا کرے گی کہ آپ کسی بھی سچویشن کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار پائیں گے۔ اس کتاب کو اپنے گھر میں سیلف ڈیفنس کے مینوئل کے طور پر رکھیں