اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی شخصیت اور ان کی تحریروں پر مشتمل یہ کتاب ادب کے طالب علموں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ اس میں منٹو کے ان افسانوں کو جمع کیا گیا ہے جو اپنے وقت میں شدید تنقید اور قانونی مقدمات کا شکار رہے۔ کتاب میں افسانوں کے ساتھ ساتھ ان کا فنی تجزیہ اور منٹو کی زندگی کے حالات بھی بیان کیے گئے ہیں، جو قاری کو اس دور کے معاشرتی رویوں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔
صفحات : 464