Mai Lahore Hon / میں لاہور ہوں

  • Sale
  • Rs.720.00
  • Regular price Rs.800.00


میں لاہور ہوں.
لاہور کی تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور ادبی دستاویز.
ڈاکٹر کیول دھیر.
ملکہ نورجہاں نے کہا تھا کہ میں اپنی جان فروخت کر کے اگر لاہور خرید لوں تو پھر بھی یہ ایک سستا سودا ہو گا.....
میں نے بھی دنیا کے ایسے بڑے بڑے شہر چھوڑے ہیں جہاں لوگ آباد ہونے کو ترستے ہیں، میں نے نہ صرف وہ شہر چھوڑے بلکہ کچھ عشق بھی چھوڑے،
ان عشقوں سے بے وفائی کی لیکن میں نے ہمیشہ لاہور سے وفا کی اور اس جادوئی شہر کے بام و در میں واپس آگیا....
اور یہ ایک سستا سودا تھا۔
اس شہر کی فضاؤں میں ایسے طلسم سرگوشیاں کرتے ہیں کہ کسی نے بھی انہیں سُنا تو وہ ہمیشہ کے لئے اس شہرِ بے مثال کا ہو گیا۔
آپ کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی، امرتا پریتم، خوش ونت سنگھ، پران، اوم پرکاش، دیوآنند اور لامنی کوشل سے پوچھئے کہ جب انہیں لاہور چھوڑنا پڑا تو اُن پر کیا گزری؟
کنہیا لال کپور لاہور سے نکلے تو نابھ میں جا مقیم ہوئے، کسی نے پوچھا کہ آپ کسی بڑے شہر میں جا کر کیوں آباد نہیں ہوئے؟ ۔۔۔۔۔ کہنے لگے جب کوئی شہر لاہور جیسا ہو گا تو چلا جاؤں گا۔
کیول دھیر کی کتاب "میں لاہور ہوں" میں یہی لاہور ان کے لفظوں میں سانس لے رہا ہے۔
اس میں کیا شک کہ وہ ایک بڑے لکھنے والے ہیں اور یہ انہوں نے ایک بڑی کتاب لکھی ہے۔
کیول دھیر کر دھیرے دھیرے پڑھتے آپ بھی لاہور کے طلسم میں گرفتار ہو جائیں گے۔
مستنصر حسین تارڑ