Khufia Mazhabi Tehreekain

  • Sale
  • Rs.500.00
  • Regular price Rs.700.00


خفیہ مذہبی تحریکیں

خفیہ تنظیموں کی تاریخ باطنی مذہب کی تاریخ ہے۔ اور جادو کی تاریخ بھی۔ اس وقت خفیہ تنظیموں کے دساتیر اور تعلیمات ظاہری صورتیں اور ترجیحات کچھ بھی ہوں۔ مگر وہ مذہبی جڑیں رکھتی ہیں۔ مذہب انسان جتنا ہی پرانا ہے اور کاہن دنیا کے قدیم ترین پیشوں میں، ساحرہ اور جاسوس کا حریف ہے۔ اس بات میں ابتدائی ترین دور سے لے کر قرونِ وسطیٰ کے اور آخر تک موجودہ خفیہ تنظیموں پر پڑنے والے مذہبی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ہم نے اس کتاب میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے کہ خفیہ پن کی ضرورت کے تحت بنائی جانے والی سرکردہ مذہبی تنظیموں کی ساخت اور مقاصد کیا تھے؟ انہیں کیوں اور کیسے دبایا گیا اور اب بھی کن صورتوں میں موجود ہیں؟ نائٹس ٹیمپلر، کیتھاری، فری میسنز، روزی کروزی، ہری سلسلہ، P2، KKK وغیرہ کی رازداری اور ترقی پر بھی مختصر ابحث کی گئی ہے۔