دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے اور موجود ہے جو ساری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ ہے جو تمام مخلوق کا خالق، مالک ، داتا ، رازق مشکل کشااور معبود ہے ۔الہ العالمین کی ہستی کا اقرار اور اس کی واحدانیت کا اعتقاد تمام الہامی مذاہب کا سنگ بنیاد ہے مذہب کے تفصیلی عقائد او راس کی عملی صورتوں میں آج اسلام ،مسیحیت اور یہودیت کے درمیان چاہے کتنے اختلافات ہوں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کو ہی کائنات کا خالق ومالک اور مدبّر وفرمانروا تسلیم کرنے میں متفق ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ خدا کی تاریخ‘‘ کیرن آرف سٹرانگ کی کتاب A HISTORY OF GOD کا اردوترجمہ ہے۔یاسر جواد نے اردو قارئین کےلیےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔یہ کتاب نو ابواب پر مشتمل ہے اس میں یہودیت ،عیسائیت اور اسلام میں واحدانیت کا تاریخی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔(م۔ا)
صفحات : 527