A HISTORY OF THE KAABA.
خانہ کعبہ کی تاریخ.
مصنف: محمد طاھر الکردی.
ترجمہ: عبدالصمد صارم.
جہاں تک میرے علم کا تعلق ہے اس موضوع پر اس نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے۔ کیونکہ میری نظر سے کوئی ایسی کتاب نہیں گزری جو پوری طرح ہر معاملہ پر خانہء کعبہ سے متعلق بحث کرتی ہو، البتہ بعض علماء نے تفسیر و حدیث و تاریخ کے سلسلہ میں کچھ باتیں لکھ دی ہیں۔ اس کتاب کے لکھنے سے میرا مقصد خانہء کعبہ کی مکمل تاریخ یا مسجد حرام کی مکمل تاریخ لکھنا نہیں ہے، کیونکہ یہ تو بڑا بھاری کام ہے، ہاں کچھ باتیں بطور مناسب ذکر کر دی گئی ہیں۔شیخ حسین باسلامتہ الحضرمی المکی المتوفی 1356ھ نے اپنی دو تالیفات تاریخ کعبہ معظمہ اور تاریخ بنائے مسجد حرام میں مکمل تاریخ بیان کی ہے۔ میں نے بقدر ضرورت انہی دو کتابوں سے فائدہ اٹھایا ہے اور تاریخ ازرقی سے بھی استفادہ کیا ہے۔ ضمناً کچھ بیان حجر اسماعیل اور غارِ کعبہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے جو وقتاً فوقتاً ہوتے رہے ہیں۔ فضائل کعبہ وغیرہ کی بحث کا بھی اضافہ کر دیا ہے تا کہ مقامِ مقدس کے زائرین کے لئے مزید توضیح کا سبب ہو۔
(محمد طاہر الکردی)
صفحات 200.
سائز 5.75/8.75