یہ کتاب الٹے ہاتھ سے کام کرنے والے (Left-Handed) بچوں کی خصوصیات، ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ان کی تربیت پر لکھی گئی ایک منفرد کتاب ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کھبے بچے کس طرح غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی درست رہنمائی کیسے کی جائے۔ مصنفین نے ان بچوں کو درپیش روزمرہ اور تعلیمی مشکلات کو سمجھنے اور حل کرنے کے بہترین طریقے فراہم کیے ہیں۔ یہ کتاب والدین اور اساتذہ کو کھبے بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دیتی ہے۔ الٹے ہاتھ سے لکھنے والے بچوں کی نفسیات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے یہ ویب سائٹ پر ایک نایاب اور بہترین گائیڈ ہے۔