Kamyab Logo Ke Khasoosi Adat / کامیاب لوگوں کی خصوصی عادات

  • Sale
  • Rs.1,050.00
  • Regular price Rs.1,200.00


دنیا میں موجود ہر انسان چاہے کسی بھی دور کا ہو یاکسی بھی علاقے کا ہووہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کے کامیاب کیسے ہونا ہے۔ کامیابی تو سبھی چاہتے ہیں لیکن اپنی شخصیت میں وہ خوبیاں نہیں لاتے جن کی بنا پر کامیابی ملتی ہےکامیابی کا انحصار کردار کی تعمیر پر ہے۔ کردار یا کاملیت ایک فطری اصول ہے۔ اگر اخلاق اور کردار میں انسان پختگی حاصل کرے تو اس بنیاد پر وہ کامیابی کی انتہاؤں کو چھو سکتا ہے پھر اس کی کامیابیاں لامحدود ہو سکتی ہیں۔کامیاب ہونے کیلئے ذمہ دار ہونا ضروری ہے ،جو انسان اپنے کام کی ذمہ داری نہیں لیتا وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔اور یہ بات یاد رہے کہ حقیقی کامیابی آخرت کی کامیابی ہے۔اور اسلامی تعلیمات کی روہ سے کامیاب زندگی وہ ہے  جس میں دنیا اورآخرت دونوں کی مسرتیں حسین توازن کے ساتھ حاصل ہوجائیں۔ زیر  نظر کتاب ’’کامیاب  لوگوں کی خصوصی عادات ‘‘ شفاقت علی شیخ کے ایم  فل مقالہ کی  کتابی صور ت ہے ۔ فاضل مصنف نے   سٹیفن آرکوے کی اپنے مندرجات کی دلچسپی اوراہمیت کےسبب مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنےوالی انگریز ی کتاب The Seven Habits Of  Highly Effective People کو اسلامی تعلیمات کے اضافوں سے مزید بامقصد بنانے کی  احسن انداز میں کوشش کی ہے ۔بڑی خوبصورتی  اور مہارت کے ساتھ آرکوے کی کتاب کو اسلامی تعلیمات کےسانچے میں ڈھال دیا ہے اورنہایت کامیابی کے ساتھ یہ ثابت کیا  ہے کہ کامیاب زندگی کا کوئی ایک اصول بھی ایسا نہیں  ہےجس کا ذکر قرآن وحدیث میں کسی نہ کسی اندازمیں نہ کیا گیا ہو۔