Kaleela Damna / کلیلہ و دِمنہ

  • Sale
  • Rs.450.00
  • Regular price Rs.500.00


کلیلہ و دِمنہ.
دنیا کی چالیس بڑی زبانوں میں ترجمہ ہونے والی ہندوستانی کلاسک.
بیانِ نو: ارشد رازی.
"کلیلہ و دِمنہ" کسی ایک شخص کی تخلیقی کاوشوں کا ثمر نہیں بلکہ اس کی جڑیں نامعلوم زمانوں تک قدیم ہندوستان کے اجتماعی لاشعور میں ہیں۔ محققین کی اکثریت متفق ہے کہ "کلیلہ و دِمنہ" ہندوستان کے تین مقبول اور قدیم ادبی فن پاروں "پنچ تنتر، ہقوپدیش، اور سرت ساگر" کا انتخابی مجموعہ ہے۔
"کلیلہ و دِمنہ" میں جانوروں کو انسانی زندگی کے بنیادی مسائل سے آشنا دکھایا گیا ہے۔ اس میں جانور محبت، نفرت، اخوت، انسانیت، وفاداری، غداری، حسد، رقابت اور فتح و شکست جیسے متنوع معاملات پر بحث کرتے ملتے ہیں۔ جانوروں کی زبان سے پتا چلتا ہے کہ مختلف ادوار میں آداب معاشرت کیا تھے اور انسان تدبیر و تقدیر کے باہمی تعلق اور آداب حکومت پر کیسے خیالات رکھتا تھا۔
یہ ادب عالیہ کا وہ شاہکار ہے جس کا ترجمہ عربی، فارسی، ترکی اور عبرانی سمیت رنیا کی چالیس بڑی زبانوں میں ہو چکا ہے۔
"کلیلہ و دِمنہ" کی لافانی شہرت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں آفاقی صداقتوں کی جھلک ملتی ہے اور پھر انسان جانوروں کی دنیا میں خود کو ایک عجیب طلسماتی فضا میں پاتا ہے، جہاں واقعات میں ایک منطقی افسانوی ربط ملتا ہے۔
یہ کہانیاں انسان کی ان گنت نسلوں کے تجربے کا نچوڑ ہیں.
ارشد رازی.
صفحات 208.
سائز 5.75 /8.75