کچھ سوالات
ذیل میں کچھ سوالات ہیں جو اس کتاب کو لکھے جانے کی تحریک کا باعث بنے۔
E بعض لوگ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب کیوں ہوتے ہیں؟
E آپ اپنے خیالات اور افعال پر کس طرح قابو پا سکتے ہیں؟
E عظیم لوگوں کی خوبیاں کیا ہوتی ہیں؟
آپ کو زندگی میں جو بھی کامیابی ملتی ہے وہ کارکردگی کی بنا پر ملتی ہے نہ کہ آپ کی استعداد کی بنا پر۔ یہ کتاب آپ کی کارکردگی اور استعداد کو درست سمت مہیا کرتی ہے تاکہ آپ اس پر توجہ مرکوز کر کے اس کا منطقی جائزہ لے سکیں۔ یہ ان دونوں عوامل کو ایسی معلومات کی روشنی میں لاتی ہے جو معلومات اس سے پہلے آپ کو دستیاب نہیں تھیں۔
اس کتاب میں پیش کی گئی معلومات کا مقصد انسان کی استعداد اور اس کی ذات کی نشوونما میں ایک تعلق کو بیان کرنا ہے۔ یہ آپ کو ایک بامقصد آغاز، ایک نئی اور خوشحال زندگی کے آغاز کا پتہ بتلاتی ہے۔
رسالوں، ویڈیو ٹیپوں، سیمیناروں اور کتابوں سے مواد
کوئی بھی مصنف دوسروں کی مدد کے بغیر کوئی کتاب نہیں لکھ سکتا۔ میں نے اس کتاب کے لئے رسالوں، ویڈیو ٹیپوں، سیمیناروں اور کتابوں سے مواد اکٹھا کیا ہے۔ اس میں میری پیشہ وارانہ زندگی کے 25 سالوں کی عرق ریزی بھی شامل ہے۔ اور میں نے اس کو جس قدر ہو سکا اصلی حالت میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لہاذہ اس تمام مواد نے میرے دعوے ’’فاتح (جیتنے والا) بننے کے لئے آپ کو پہلے جیتنے والوں کی طرح سوچنا چاہئے۔ کو عملی جواز فراہم کیا ہے۔
اس کتاب کے لکھنے کے دوران درج ذیل افراد نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے:
(i) کینتھ بلانچرڈ (ii) وائن ڈائر
(iii) نپولین ہل (iv) میکسویل مالٹز
(v) جیمز نیومن (vi) نورمن ونسنٹ پیل
(vii) ٹائم پیٹرز (viii) اینتھونی رابنز
(ix) رابرٹ شلر (x) برائن ٹریسی
(xi) ڈینس ویٹلی (xii) زگ زگلر
فاتح کی طرح سوچنا چاہئے‘‘
مجھے یقین ہے کہ ان لوگوں نے جس مقصد کے تحت بے غرضانہ طور پر لکھا ہے، یہ کتاب اس کو آگے بڑھائے گی’’اگر آپ ایک فاتح شخص جیسے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو فاتح کی طرح سوچنا چاہئے‘‘۔ایک فاتح کس طرح سوچتا ہے؟ ذیل میں دس حقائق کی ایک فہرست ہے جو عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے۔ چوٹی کے خواتین و حضرات میں موجود ہوتے ہیں۔ ہر ایک کا بغور جائزہ لیجئے ۔اور تصور کیجئے کہ اگر آپ ان کو اپنا چکے ہوتے تو آپ کی زندگی کیسی ہوتی۔
کوئی بھی انسان پیدائشی طور پر فاتح نہیں ہوتابلکہ لوگ اپنے فعل وکردار کی وجہ سے فتح یاب ہوتے ہیں۔
آپ کی موجودگی میں غالب قوت دراصل وہ سوچ ہے جو آپ رکھتے ہیں۔
آپ کو اپنی حقیقت خود بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔
ناکامی میں بھی فائدہ چھپا ہوتا ہے جو سبق کی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آپ کے تمام خیالات اور تصورات آپ کی پسند پر منحصر ہیں۔
آپ تب تک نہیں ہار سکتے جب تک کہ آپ شکست کو حقیقت مان کر کوشش کرنا نہ چھوڑ دیں۔
آپ پہلے ہی زندگی کے کسی ایک کلیدی میدان میں ممتاز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ جن پابندیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ درحقیقت وہی ہیں جو آپ نے خود اپنے آپ پر لاگو کر رکھی ہیں۔
کسی عظیم مقصد سے مکمل وابستگی کے بغیر عظیم کامیابی ممکن نہیں ہے۔
کسی عظیم مقصد میں کامیابی کے حصول کے لئے آپ کو دوسروں کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
بس اب آپ کتاب حاصل کیجئے اور ایک فاتح (جیتنے والے) کی طرح سوچنے کا آغاز کیجئے!