یہ کتاب دوسری جنگِ عظیم کے اسباب، حوادث، واقعات اور ان کے نتائج کا ایک نہایت جامع اور مستند تاریخی تذکرہ ہے۔ اس میں نازی جرمنی کا عروج و زوال، اتحادی اور محوری طاقتوں کے درمیان ہونے والی خوفناک جنگوں اور ایٹم بم کے استعمال تک کے تمام واقعات کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔ اس میں جنگ کے سیاسی، سماجی اور معاشی پہلوؤں کا گہرا تجزئیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ کس طرح اس عظیم جنگ نے جدید دنیا کا نقشہ بدلا اور عالمی سیاست کی بنیادوں کو تبدیل کر دیا۔