Jadu Ki Tareekh / جادو کی تاریخ

  • Sale
  • Rs.550.00
  • Regular price Rs.600.00


A HISTORY OF THE MAGIC.
Mysteries and secrets f magic.
جادو کی تاریخ
جادو کی تاریخ، اثرات اور دیگر اہم موضوعات پر مدلل تحریر.
مصنف: سی۔جے۔ایس تھامسن.
ترجمہ: محمد احسن بٹ.
اس کتاب میں مصنف نے جادو کی ابتداء اور ارتقاء کا حال بیان کیا ہے۔ قدیم مصر، یونان، بابل، عرب، چین، ہند اور معاصر امریکہ و یورپ میں جادوگری کی پراسرار رسموں کا احوال لکھا ہے۔ فاضل مصنف نے کالے جادو، وچ کرافٹ، محبت اور جادو پر الگ الگ ابواب تحریر کئے ہیں۔ یورپ میں ایک دور ایسا آیا تھا کہ جنونی عیسائیوں نے بعض بوڑھی عورتوں کو "جادوگرنی" قرار دے کر بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس دور کے رونگھٹے کھڑے کر دینے والی حقیقت یہ ہے کہ مذہبی جنونی عیسائیوں نے ہزاروں "جادوگرنیوں" کو زندہ جلا دیا۔ آپ اس کی تفصیلات زیر نظر کتاب میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
جادوئی عمل میں مختلف بوٹیوں، پتھروں، دھاتوں وغیرہ کا استعمال شروع سے کیا جاتا رہا ہے۔ جادوئی نقش اور مہریں بھی مصنف کی باریک بیں نگاہ سے نہیں بچے۔ اس کتاب کی اچھوتی خوبی قدیم دور سے لے کر موجود زمانے تک جادو سے متعلقہ تصاویر کی اشاعت ہے۔ آپ کو ان تصاویر میں شیطان، جن، بھوت، پریاں، جادوگر، جادوگرنیاں وغیرہ اپنے اپنے عجیب مگر دلچسپ حلیوں میں دکھائی دیں گے۔ انسانی تخیل کا یہ بھی ایک کرشمہ ہے کہ وہ ہر مخلوق کی تصویر بنا لیتا ہے۔ اس کتاب کی سب سے اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اس کا ایک ایک لفظ طویل تحقیق کے بعد اور یورپ کے کتب خانوں میں موجود قدیم مخطوطوں کا بغور مطالعہ کر کے لکھا گیا ہے۔اسی طرح تمام تصاویر بھی یورپ کے بڑے عجائب گھروں سے حاصل کی گئ ہیں۔
یوں اردو زبان میں ایک دلچسپ موضوع پر ایک جامع علمی کتاب وجود پزیر ہو گئی ہے۔ جو یقیناً قارئین کے ایک وسیع حلقے کی پسند پر پورا اترے گی.
صفحات 199. 
سائز 5.75/8.75