یہ کتاب The Owl's Watchsong- A Study of Istanbulکا اردو ترجمہ ہے۔استنبول شہر تاریخ اور رومانویت کا نام ہے۔یہ شہر دنیا کی مختلف تہذیبوں کا دارالحکومت رہا ہے اور لا تعداد رومانی کہانیوں سے عبارت اس شہر کا کوئی ثانی نہیں۔ قدرت کے مناظر اورانسانی تخلیقات نے اس شہر کو ایک لا زوال شکل دی ہے۔ استنبول ایک ایسا شہر ہے جس کے لا تعداد نام ہیں: قسطنطنیہ، اسلامبول، اسکی استابنول، ستانبول، ایستنبول، کشتا، کونز، پلی، گاسڈنتنوبولس، کانسٹینٹینوپل، زارگراڈ، رومیہ الکبریٰ، نیا روم، نیام یروشلم، شہر زیارت، بابا مملکت، پادریوں کا شہر، شہر خلافت، تخت سلاطین، خورشید کا دروازہ، چشم دنیا، عالم پناہ، پولس۔یونانی روایات کے مطابق Byzas نے اپنے پیروکاروں کو ایتھنز میں اکٹھا کر کے ایک نئے شہر کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا کہ جو کہ ’’اندھی دھرتی ‘‘ کے مقابل تعمیر کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد اس کے پیرو کار موجود استنبول (Seraglio Point) کی طرف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ایک Phoenician نو آبادی دیکھی(آج اس جگہ کا نام کادیکوئے ہے ) Byzas کے پیروکار اس ’’ اندھے شہر ‘‘ کی خوب صورتی دیکھ کر دنگ رہے گئے اور یوں انہوں نے شاخِ زرّیں یا Golden Horn کے کنارے ایک نئے شہر کی بنیاد رکھی۔استنبول کی صدیوں کی داستانِ زندگی آج بھی زندہ ہے۔ یہ ایک زندہ شہر ہے اور ہر دَور، تہذیب اورزمانے کی ثقافت کا مرکز ہے۔ آج کا استنبول ان سارے زمانوں کو بھی اپنے ساتھ لیے نئی زندگی گزار رہا ہے۔ سمندروں، پہاڑوں، جزیروں اور دو عظیم براعظموں کا سنگم استنبول........ یہ کتاب اس رومانی شہر کی گلیوں ، محلوں، باسیوں اور تہذیبوں کی تاریخ اور رہن سہن کی عکاسی کرتی ہے۔