Imran Khan - Fasana Ya Haqeeqat

  • Sale
  • Rs.910.00
  • Regular price Rs.950.00


عمران خان۔فسانہ یا حقیقت

یہ کتاب Imran versus Imran - The Untold Story کا اردو ترجمہ ہے۔ سیماب صفت شخصیت کے حامل عمران خان ایک غیر معمولی صلاحیت کے حامل کھلاڑی، پاکستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنانے والے، ایک یونیورسٹی کے بانی اور آمریت کے ناقد ایک ابھرتے ہوئے سیاست دان ہیں، جو پاکستان کے نوجوان طبقے میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ وہ ملک کی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی ہیں اور ملک میں انقلابی تبدیلی لانے کا عزم رکھتے ہیں۔ عمران نے پاکستانی قوم کو کھیل کی دنیا میں فخر کا جواز اس وقت فراہم کیا جب ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں کرکٹ کاورلڈ کپ جیتا۔ اب اُن کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی فخر کا حق رکھتے ہیں۔ انہیں پاکستان میں اُمید کی کرن کیوں سمجھا جاتا ہے اور کیا وہ مستقبل میں پاکستان کے صدر یا وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟ان سوالوں کے جواب دینے کے علاوہ، یہ کتاب عمران کی شخصیات کے کئی متضاد پہلوؤں پر تحقیقاتی مواد پیش کرتی ہے۔

No. of Pages 550