Guftugu, Taqreer aur Interview

  • Sale
  • Rs.550.00
  • Regular price Rs.600.00


How to Talk to AnyOne, Anytime, AnyWhere
گفتگو - تقریر - انٹرویو

سوال تو یہ ہے کہ آپ کو یہ کتاب کیوں ضرور پڑھنی چاہیے تو جواب ملاحظہ فرمائیں
گفتگو کی صلاحیت ہی انسان کو دوسرے جانوروں سے ممتاز کرتی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے اند ر بہتر گفتگو کی صلاحیت کوکمزور پاتے ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی ہو یا سماجی اور معاشرتی ہم اپنے خیالات،جذبات اور نظریات لوگوں تک پہنچانے کے لیے گفتگو کو ہی بطور ذریعہ استعمال کرتے ہیں۔آپ کسی بھی جگہ،کسی بھی وقت،کسی سے بھی اگر کامیاب گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کی صلاحیت کو پروان چڑھائے گی اور اس موضع پر ہر پہلو سےآپ کی رہنمائی کرے گی۔ لیری کنگ بین الاقوامی شہرت کے حامل اینکر پرسن ہے ۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ جب انہوں نے کسی اہم شخصیت کا انٹرویو کرنا ہوتا تھا تو کئی ماہ تک وہ اپنی مہمان شخصیت کو کھنگالتے تھے وہ اپنے مہمان کی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں معلومات اکھٹی کرتے تھے پھر ان سے گفتگو کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بڑی بڑی شخصیات کے ان کے سامنے پسینے چھوٹ جاتے تھے۔ انہوں نے اس کتاب میں انٹرویو دینے اور انٹرویو لینے اسی طرح گفتگو کرنے اور گفتگو سننے اور ایسے ہی تقریر کرنے ،تقریر سننے کے گر اور اصول بیان کئے ہیں یہ کتاب ان کی زندگی بھر کے تجربات کا نچوڑ ہے۔ یہ کتاب ہر صحافی ،قلم کار،اینکر،خطیب ،ڈپیٹر اور طالب و استاد کی ضرورت ہے ۔