Greater Israel / گریٹر اسرائیل

  • Sale
  • Rs.650.00
  • Regular price Rs.750.00


گریٹر اسرائیل.
پاکستان اور عالم اسلام کی توڑ پھوڑ کی سازش.
مصنف. توصیف احمد خان
صفحات 326. سائز 5.75/ 8.75
اسرائیل کا ناسور اصل میں یورپ کی طرف بڑھ رہا تھا بلکہ یورپ اور امریکہ کی معیشت، معاشرت اور میڈیا تو کافی حد تک اس کے دست قاتل کی گرفت میں آچکا ہے. ان لوگوں نے اپنی جان بچانے اور چھڑانے کے لیے یہودی فتنہ کا رخ عالم اسلام کی جانب موڑ دیا..... اور ایک خنجر کی صورت میں یہ مسلمانوں کی پیٹھ میں گھونپ دیا گیا جبکہ سارا مغرب اس حوالے سے اسے شہہ ہی نہی دے رہا. اس کا معاون اور مدد گار بھی ہے. دوسری جانب ہم ہیں کہ خواب خرگوش میں مست ہیں.
اس کتاب کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
پہلا حصہ یہود اور بنی اسرائیل میں فرق کے حوالے سے ہے.
دوسرے حصہ میں گریٹر یا عظیم تر اسرائیل کے دعوے کی تاریخی حیثیت شامل ہے.
تیسرے حصے میں اللہ تعالیٰ کے احسانات اور نعمتوں کا ذکر ہے جو اس قوم کے لئے مخصوص کر دی گئی تھیں لیکن یہ قوم ناشکری اور گستاخ ثابت ہوئی. اس حصہ میں اس قوم کی ناشکری اور گستاخیوں کے کچھ واقعات درج ہیں.
چوتھے حصے میں اسلام اور نبی کریم کے بارے میں ان کے تعصب اور اس کی وجوہات مندرج ہیں.
پانچواں حصہ ان تنظیموں کے بارے میں ہے جو قاتل ہی نہیں دجالی خیالات کی حامل اور دجال کے مشن کے سلسلے میں کوشاں ہیں. اس میں خلافت عثمانیہ کے خلاف سازشوں اور اس کے خاتمہ کے لئے سو سالہ معاہدہ کا بھی ذکر ہے. اس معاہدے کے خاتمے کا سال 2023ء ہے کیونکہ یہ معاہدہ 1923ء میں ہوا تھا.
چھٹے حصہ میں مسلمانوں کے خلاف سازشوں اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی توڑ پھوڑ کے منصوبے کو منظر عام پر لایا گیا ہے.
آخری حصہ اس جنگ کے بارے میں ہےجو حق اور باطل کے درمیان ہوگی. اس میں امام مہدی، حضرت عیسٰی کی آمد جبکہ دجال کے خروج کے ابواب شامل ہیں. احادیث مبارکہ کے حوالے سے یہ ذکر بھی موجود ہے کہ دجال اس وقت کہاں ہے جسے یہودی ہی نہی ہندو بھی اپنا دوست قرار دے رہے ہیں اور اس کی آمد کے منتظر ہیں.