جنٹل مین! بسم اللہ کرنل (ر) اشفاق حسین کاکول میں کیڈٹ کی داستان ( 2 نئے ابواب کے اضافے کے ساتھ) Categories: ادارہ مطبوعات سلیمانی, عسکری ادب, کتب, معاشرتی، ادبی، اسلامی و عمومی کتب Tag: کرنل (ر) اشفاق حسین کرنل اشفاق حسین کے شگفتہ قلم سے ابتدائی عسکری زندگی کی دلکش روداد پنجاب یونیورسٹی کے مرغزاروں سے، کاکول اکیڈمی کے کوہساروں تک جنٹلمین بسم اللہ اس کتاب کے بارے میں صرف ایک ہی جملہ کافی ہے کہ اس نوجوان فوجی افسر کے قلم کی شگفتگی اور بے ساختگی پر مزاح لکھنے والے بڑے بڑے ادیبوں کو رشک آیا ہو گا۔ اخبار خواتین کی ایڈیٹر محترمہ شمیم اختر نے لکھا کہ ’’جنٹل مین بسم اللہ پڑھنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری مشق یرموک تمام ہوئی اور میں کیڈٹ کی وردی پہنے‘ ایڑیاں جوڑے سلیوٹ مار رہی ہوں۔ ‘‘ ¤پاک فوج میں کمیشن کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے اس سے بہتر رہنمائی کہیں نہیں مل سکتی۔ ¤ اس کتاب پر مبنی ٹی وی ڈرامہ سیریز ’’سنہرے دن‘‘، شعیب منصور نے پکچرائز کیا۔ صفحات 240 |