" دشمن کے عقب میں"
(Private Army)
مصنف: لیفٹیننٹ کرنل ولاڈی میر پنیا کوف (پاپسکی)
مترجم: لیفٹیننٹ کرنل غلام جیلانی خان
کتاب کی تفصیل:
مصنف نے یہ کتاب 1948 ء میں اس وقت لکھی تھی جب دوسری عالمی جنگ کو ختم ہوئے صرف تین برس گزرے تھے ۔ یہ وہ دور تھا جب دنیا کی تقریبا تمام اقوام اس جنگ کے تجربے سے براہ راست گزری تھیں۔ ان اقوام کے اکثر قارئین کسی نہ کسی حد تک اس جنگ کے کرداروں اور اس کی تفصیلات سے آگاہ تھے کیونکہ ان کا کوئی نہ کوئی عزیز، دوست یا رشتہ دار اس جنگ کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔ اس لئے اس دور میں جو تحریریں اس جنگ کے بارے میں منظر عام پر آئیں، ان میں لکھنے والوں نے ضروری نہ سمجھا کہ مختلف محاذ ہائے جنگ کی تفصیلات بھی قلم بند کریں۔ ان کا خیال تھا کہ ان کے قارئین ان واقعات سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ بیشتر حالات میں خود شریک تفاصیل بھی رہے ہیں ۔کتاب میں مصنف اور اس میں بیان کئے گئے آپریشنوں کے پس منظر اور ان کی تفصیل بیان کی گئی ہے ـ
Pages : 624