Dilli Ki Sham / دلی کی شام

  • Sale
  • Rs.800.00
  • Regular price Rs.1,000.00


مصنف. احمد علی.
ترجمہ. بلقیس جہاں.
صفحات 368. سائز 5.75 /8.75
احمد علی یکم جولائی 1910 کو دہلی میں پیدا ہوئے. مرزاپور اور اعظم گڑھ میں زیر تعلیم رہے. علیگڑھ یونیورسٹی سے انٹر کیا. لکھنؤ یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے اور ایم اے کیا. 1931 سے 1941 تک لکھنؤ یونیورسٹی میں ہی انگریزی کے استاد رہے. اسی زمانے میں بی بی سی کے نمائندے کی حیثیت سے بھی کام کیا. تقسیم کے بعد پاکستان چلے آئے اور 1948 تا 1960 حکومت پاکستان کی فارن سروس سے منسلک رہے. انہوں نے چین میں پاکستان کے پہلے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں. 14 جنوری 1994 کو کراچی میں انتقال ہوا.
احمد علی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھتے تھے اور دونوں میں ان کی ممتاز حیثیت تھی. ان کا انگریزی ناول Twilight in Delhi کے نام سے شائع ہوا جس کا دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ ہوا. اردو میں اس کا ترجمہ بلقیس جہاں نے " دلی کی شام" کے نام سے کیا.
ناول کے معیار اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے CSS کے امتحان کی تیاری میں نامزد کیا گیا ہے.