تاریخ کے نہاں گوشوں کو روشن کرتی ایک لازوال داستان۔
ملکه مصر کی کہانی جس کے حسن پر بادشاہ فدا تھے، اور جسے دیوی سمجھ کر پوجا جاتا تھا۔
جسے حسن کا جادو جگانا بھی آتا تھا اور زبان کا سحر پھونکنے میں بھی کمال حاصل تھا۔
اس نے ایک عالم کو اپنا اسیر بنایا اور کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی سب کچھ حاصل کر لیا۔
قلوپطرہ کون تھی، کیا تھی، جولیئس سیزر اور مارک انطونی جیسے جنگجو اس کی زلفوں کے اسیر کیسے ہوئے اور یہ عظیم الشان ملکہ آخر کس درد ناک انجام سے دوچار ہوئی، سب جاننے کے لئے پڑھئے۔