یہ لغت ان لوگوں کے لیے ترتیب دی گئی ہے جو قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا چاہتے ہیں۔ مولانا عبدالکریم پاریکھ کی اس کاوش میں قرآنی الفاظ کے معانی تلاوت کی ترتیب سے دیے گئے ہیں، تاکہ عام قاری بھی دورانِ تلاوت عربی الفاظ کا اردو مفہوم آسانی سے سمجھ سکے۔