Art of Public Speaking / فن تقریر و خطابت کے راہنما اصول

  • Sale
  • Rs.975.00
  • Regular price Rs.1,000.00


فن تقریر و خطابت کے راہنما اصول

زمانہ قدیم ہی سے اسپیکر مقررین خطیب قصہ گو حضرات کو کسی بھی معاشرے میں ایک نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے اگر آپ اساتذہ کو دیکھیں تو وہ اساتذہ جو فن خطابت کے فن تقریر کے ماہر ہوتے ہیں اسٹوڈنٹس ان سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ وہ سیلزمین جو بہتر گفتگو کر سکتے ہیں وہ کلائنٹ کو زیادہ متاثر کرتے ہیں اور بہتر سیلز کر سکتے ہیں۔ وہ خطیب جو مسجدوں میں بیٹھ کر لوگوں کے دلوں تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں ان کے فالورز زیادہ ہوتے ہیں۔ وہ رہنما وہ قائدین جو اپنی بات اپنے فالورز تک پہنچا سکتے ہیں وہ اپنی بات کو اس بہتر طریقے پر پہنچانے کے نتیجے میں بے شمار لوگوں کو اپنے مشن کے لیے کام کرنے پر آمادہ کر لیتے ہیں۔ اس کے لیے ہمیں فن تقریر وخطابت سیکھنا پڑے گا فن تقریر و خطابت وہ فن ہے جس کے لیے باقاعدہ قرآن پاک میں موجود ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام نے دعا مانگی تھی

رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِ يَفْقَهُوا قَوْلِ

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ایک روایت میں ہے کہ بعض کلام سحر ہوتے ہیں یعنی گفتگو اس حد تک اثر انداز ہوتی ہے کہ وہ آپ کے قلب و ذہن کو جکڑ لیتی ہے اور آپ لوگوں سے اپنا کام کروا سکتے ہیں تو ون ٹو ون کرسی پر بیٹھ کر بات کرنا اور ہے اسٹیج پر پبلک کے سامنے مائک ہاتھ میں پکڑ کر یا روسٹرم پر بات کرنا اور ہے ۔

اس وقت پاکستان میں اس فن کو بہت عروج مل رہا ہے اور پوری دنیا میں دیکھا جائے تو ترقی یافتہ اقوام کی ترقی میں اس ملک کے پبلک اسپیکر ٹرینرز پیکر خطیب نے نمایاں کردار ادا کیا ہے ہم بھی پاکستان کی ترقی میں ایک بہتر پبلک اسپیکر بن کے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

 یہ کتاب  اس سلسلے میں آپ کی بھرپور مدد کرے گی۔  اس کتاب کا نام ہے فن تقریر و خطابت کے رہنما اصول۔  میں اس کتاب کے بارے میں کہتا ہوں کہ یہ کتاب اس موضوع پر لکھی گئی پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں شاید مختصر مگر جامع ترین کتاب ہے ۔اس کتاب میں وہ  کچھ ہے  جو ایڈوانس لیول کی چیزیں ہیں۔ اس میں صرف ایسی باتیں نہیں کی گئی کہ مائک کیسے پکڑنا ہے ،کپڑے کس طرح کے پہننے ہیں ،کالر کیسے سیٹ کرنا ہے ،کرسی پر چوڑا ہو کر بیٹھنا ہے یا کس طرح بیٹھنا ہے ؟

 اس کتاب کا فوکس یہ نہیں۔  یہ  تو بنیادی چیزیں ہیں جو  آپ کسی بھی جگہ سے گھنٹے دو گھنٹے میں سیکھ سکتے ہیں۔  اس  کتاب میں وہ ایڈوانس چیزیں شامل ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے سامعین کے  قلب و ذہن پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس میں یہ نہیں ہے کہ بولنا کیسے ہے؟ اس میں یہ ہے کہ اس طرح سے کیسے بولنا ہے کہ آپ کی بات سامنے والے کے دل پر نقش ہو جائے۔ یہ فن لوگوں کی زندگیوں کو بدل نے کا فن ہے اس کتاب میں وہ ایڈوانس ترین چیزیں ہیں جن پر عمل کرنا یقینی طور پر آپ کو انتہائی پر اثر مقرر خطیب سپیکر یا ٹرینر بنا دیتا ہے یہ کتاب پاکستان میں موجود واحد کتاب ہے جوآپ کو ایڈوانس لیول کی چیزیں سکھاتی ہے ۔ایسی چیزیں جو کوئی ورکشاپ بھی نہیں سکھاتی